علامہ رانا محمد ادریس قادری ٹوکیو (جاپان) پہنچ گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت 19 فروری 2010ء کو دورہ جاپان کے لیے ٹوکیو پہنچ گئے۔ ٹوکیو کے ناریتا ایئر پورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن کوریا کے مرکزی قائدین محمد انعام الحق، ماہا خان، میاں شاہد احمد، سید بغداد شاہ، محمد شاہد اور دیگر نے علامہ رانا محمد ادریس قادری کا استقبال کیا۔ علامہ محمد ادریس قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو سٹی ابراکی میں 19 فروری 2010ء کو ہونے والے خصوصی پروگرام میں بھی شرکت کی۔ دورہ ٹوکیو کے دوران آپ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

رپورٹ: محمد انعام الحق (ٹوکیو)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top