منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو سٹی ابراکی کینکی شیخ الاسلام کی 59 ویں سالگرہ پر تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو سٹی ابراکی کین جاپان میں 19 فروری 2010ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منائی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دعوت دین، امن، سماجی خدمات اور دنیا بھر میں منہاج القرآن کے عالمی نیٹ ورک کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ سالگرہ تقریب میں مسلم لیگ (ن) جاپان، مسلم لیگ (ق)، پاکستان پیپلز پارٹی، اے این پی اور جاپان بھر کی مذہبی، سیاسی، سماجی تنطیمات کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں جاپان کے الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس پروگرام میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت یابی، درازی عمر، سلامتی اور عالمی امن، عالم اسلام اور پاکستان میں امن، خوشحالی، ترقی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر محمد انعام الحق نے تمام شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض محمد اسحاق نے ادا کئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top