منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خصوصی پروگرام

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خصوصی پروگراموں کا اعلان کر دیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے رہنماء محمد انعام الحق کے مطابق منہاج القرآن کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔

جاپان میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری جاپان پہنچ گئے ہیں۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری 20 فروری بروز ہفتہ 5 بجے شام پورٹ ملیے نوگویا میں خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ آپ 21 فروری بروز اتوار بعد نماز عصر نومارو سٹی شوزوکا، 22 فروری بروز پیر بعد نماز مغرب اسلامک سنٹر مدنی مسجدنی گاتا اور 25 فروری بروز جمعرات بعد نماز عشاء جامع مسجد بلال یوکی سٹی توچگی کین میں میلاد کانفرنسز سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد آپ 26 فروری خطبہ جمعۃ المبارک مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندوسٹی ابراکی کین، 26 فروری بعد نماز عشاء ٹوکیو، 27 فروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل باندوسٹی ابراکی کین اور 28 فروری کو ٹوکیو میں مرکزی جلوس کی قیادت بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top