جہانگیر بدر کی منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے وفد سے ملاقات

مورخہ 18 فروری 2010ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر بدر سوشلسٹ پارٹی کے سیمینار میں شرکت کے لئے پیرس پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں اور منہاج القرآن کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری دنیا اسلام کے عظیم مبلغ و مفکر ہیں، جو اسلام کے پیغام امن کو دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو ڈاکٹر طاہر القادری سے بہت عقیدت رکھتی تھیں اور تحریک منہاج القرآن کی تاحیات ممبر تھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top