منہاج یوتھ لیگ فرانس کا یوم یکجہتی مساکين وغرباء پر فلاحي پروگرام

منہاج يوتھ ليگ فرانس، مسلم یوتھ فرانس، مسلم ہینڈ اور سیکور پاپولر فرانس نے مشترکہ طور پر 18 فروری 2010ء کو یوم یکجہتی مساکين و غرباء کا مشترکہ پروگرام منعقد کيا۔ منہاج یورپین کونسل کے امير علامہ حسن میر قادری اور صدر منہاج میڈیا کوآرڈینیشن راؤ خلیل احمد نے اس پروگرام کے مہمان خصوصي تھے۔

يہ پروگرام آل کورینو میں ہوا جس میں میری ( بلدیہ) نے بھی خصوصی تعاون کیا۔ مسلم یوتھ فرانس کے صدر اسلام عواد عبدو، جنرل سیکرٹری عماد الدین اور پریس سیکرٹری اینس، منہاج یوتھ لیگ فرانس کے صدر فرحان علی گلزار، جنرل سیکرٹری عمیر اشفاق سميت فرنچ میڈیا کے نمائندوں سے پروگرام کے متعلق بتایا جس میں فرنچ میڈیا کے افراد نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں کھانے کا انتظام منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے کيا گيا تھا۔ جس میں ہر رنگ و نسل کے لوگوں کو دعوت عام تھي۔ اس فلاحي پروگرام ميں تمام کميونيٹز کے لوگوں نے کھانا کھايا۔ غربا و مساکين کے ليے ان کي ثقافتوں اور پسند کے مطابق عمدہ اور بہترين پرتکلف کھانوں کا انتظام کيا گيا تھا۔ کھانے کي اس تقريب کے دوران منہاج نعت کونسل کے نوجوان قوالی کی دھنوں کو بکھیرتے رہے جسے تمام لوگوں نے بہت پسند کيا۔

رپورٹ : اے کے راؤ (پیرس)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top