قائد ڈے پر سفیر امن کرکٹ میچ کا انعقاد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2010ء کو "سفیر امن کرکٹ میچ" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میچ دنیا الیون اور تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کی ٹیم "منہاج الیون" کے درمیان نواب کرکٹ گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اس میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

پچیس اوورز کے اس میچ میں دنیا الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔ منیب نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ دلچسپ مقابلے کے بعد منہاج الیون نے مقررہ پچیس اوورز میں 6 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔ آخری اوورز میں منہاج الیون کو فتح کے لیے 8 رنز درکار تھے۔ سنسنی خیز میچ کا اختتام آخری گیند پر ہوا، جب منہاج الیون کو فتح کے لیے صرف 2 رنز درکار تھے، لیکن دوسرا رن بنانے کی کوشش میں بیٹسمین رن آؤٹ ہو گیا۔ منہاج الیون کی طرف سے ڈاکٹر محمد سلیم اور کپتان عبدالرحمٰن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم سیکرٹریٹ محمد عاقل ملک اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی میچ دیکھا۔ میچ کے بعد حسین محی الدین قادری نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اختتامی تقریب سے پہلے دونوں ٹیموں کے مہمان خصوصی حسین محی الدین قادری کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ اختتامی تقریب میں منہاج الیون کے کپتان عبدالرحمٰن اور دنیا الیون کے کپتان محمد پرویز نے ٹرافیاں وصول کیں۔ نصف سنچری بنانے کے ساتھ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے منیب مین آف دی میچ قرار پائے۔

رپورٹ: ایم ایس پاکستانی

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top