ضیافت میلاد کا دوسرا دن

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 17 فروری 2010ء کو ضیافت میلاد کا دوسرا پروگرام منعقد ہوا۔ 2 ربیع الاول کی شب 8 بجے ضیافت میلاد کا پروگرام مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں شروع ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی جبکہ مہماں خصوصی تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، جواد حامد اور علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے بھی ضیافت میلاد میں خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ تحریک کے مرکزی قائدین و سٹاف ممبران، شریعہ کالج کے اساتذہ و طلبہ اور گرلز کالج کی اساتذہ و طالبات نے بھی ضیافت کے خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔

نظامت اجتماعات نے پنڈال کو خوبصورت انداز میں سجایا ہوا تھا۔ پروگرام کا آغاز قاری خالد حمید کاظمی کی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد محمد اقبال نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

قاری عنصر محمود قادری، حیدری برادران، شہزاد برادران، منہاج نعت کونسل اور شہزاد عاشق نے نعت خوانی میں حصہ لیا اور اپنے مخصوص انداز میں مدح سرائی کی۔ آخر پر ارشاد اعظم چشتی نے نعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے ’’ماہ ربیع الاول اظہار محبت کا منبع ہے‘‘ کے موضوع پر روح پرور خطاب کیا۔ پروگرام ختم ہونے سے پہلے آقا علیہ الصلوٰۃ و السلام کی بارگاہ میں اجتماعی طور پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ پروفیسر محمد نواز ظفر نے اختتامی دعا کرائی۔ دعا کے بعد صفہ ہال کی چھت پرتمام شرکاء کے لیے ضیافت میلاد تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: عبدالرازق چودھری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top