منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کا جہانگیر بدر اور پی جے میر کے اعزاز میں ظہرانہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس، فرانس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر اور معروف ٹی وی اینکر پی جے میر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ دونوں رہنماء فرانس کے دورے پر تھے اور انہیں منہاج القرآن انٹرنینشل پیرس کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی تھی۔ عشائیے کی یہ تقریب مورخہ 19 فروری 2010ء کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے امیر علامہ حسن میر قادری اور پیرس کے مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔

ظہرانے کی اس تقریب میں پے جے میر اور جہانگیر بدر نے منہاج القرآن انٹرنینشل پیرس کے کام اور شیخ االاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اسلام اور عالمی امن کے لیے کوششوں کو سراہا۔ ظہرانے کے بعد دونوں مہمانوں نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا تفصیلی وزٹ بھی کرایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top