شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59ویں سالگرہ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے کارکنان کا اظہار عقیدت و محبت

برلن بیورو کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سرپرست اور پاکستان عوامی تحریک یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر محمد شکیل چغتائی نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی تمام تنظیمات کی جانب سے مختلف تقریبات کے انعقاد پر اطمینان و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کی وساطت سے یورپ کی جملہ تنظیمات کے عہدیداران، اراکین اور رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صورت میں جو راہنما تحریک منہاج القرآن کو میسر ہے اس پر تحریک کا ہر ساتھی اور اور کارکن بجا طور پر اظہار فخر کر سکتا ہے، لہذا ان کا جنم دن منانا اور خوشی و انبساط کا اظہار کرنا ہمارے لئے ایک فطری عمل ہے، یہ وہ تحریک ہے جس نے یورپ میں کئی لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں، تحریکی کارکنان بانی تحریک سے محبت اور عقیدت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، ان کے یوم پیدائش پر یورپ اور دوسرے علاقوں میں منعقد ہونے والی تقریبات اس جذباتی وابستگی کا ثبوت اور قابل قدر ہیں، ان کا علمی، انقلابی، تحقیقی، عقلی، فکری، اجتہادی، ادیبانہ، خطیبانہ اور مدبرانہ صلاحیتوں کی ایک دنیا معترف ہے، وہ اسلامی دنیا کے لئے ایک ایسا نادر روزگار تحفہ ہیں جس پر خدائے بزرگ و برتر کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے، میں MCB یورپ کے تمام اراکین (راؤ خلیل احمد، اکرم باجوہ، نوید اندلسی، سمیع اللہ وڑائچ کی جانب سے قائد تحریک کو انکی 59ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاگو ہوں کہ اللہ رب العزت ان کا سایہ ہم پر سلامت رکھے اور صحت و تندرستی کے ساتھ عمر دراز عطا کرے اور ہم سب کو اس مشن کی روح کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

رپورٹ (APNA انٹرنیشنل) جرمنی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top