منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا میں محفل میلاد کا انعقاد

منہاج القرآن آسٹریا میں مورخہ 19 فروری 2010ء کو جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا کی رہائش گاہ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں محمد نسیم (صدر منہاج القرآن آسڑیا)، ملک محمد امین اعوان (سیکرٹری فنانس)، حفیظ اللہ قادری (امیر تحریک آسٹریا)، ملک اعجاز رشید اعوان (جوائنٹ سیکرٹری)، شہریار خان (نعت خواں) کے علاوہ تحریک منہاج القرآن سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت خوانی کی محفل منعقد ہوئی جس میں مقامی نعت خواں حضرات نے انتہائی عقیدت، محبت اور پیار سے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس محفل کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پہلی دفعہ انٹرنیٹ کے ذریعے پاکستان سے نعت خواں محمد وسیم رضا نے شرکت کی اور اپنے خصوصی انداز محبت سے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ یاد رہے کہ محمد وسیم رضا نعیم رضا کے چھوٹے بھائی اور مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور پاکستان میں نظامت امور خارجہ میں سیکرٹری ممبر شپ ہیں۔

محفل نعت کے اختتام پر محمد نعیم رضا نے شرکاء محفل کو حضور شیخ االاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی امت مسلمہ کے اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے خدمات سے آگاہ کیا اور ان کی لمبی عمر کی دعا مانگی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں میں لنگر اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ : محمد اکرم باجوہ ویانا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top