جاپان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59ویں سالگرہ تقریب

رپورٹ (علی عمران) ناگویا

مورخہ 19 فروری 2010ء کو منہاج القرآن ناگویا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کو نہایت جوش و خروش سے منایا گیا، ناگویا میں ایک نہایت خوبصورت اور پر وقار تقریب کا انتظام کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

پاکستان سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے جو ربیع الاول کے پروگراموں کے لئے خصوصی طور پر جاپان تسریف لائے تھے، سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی لمبی عمر کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top