منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام پیر سید نصیر الدین گولڑوی کا عرس مبارک

منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے زیراہتمام حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک 21 فروری 2010 کو منایا گیا۔ حضرت نصيرالدين شاہ کے عرس اور محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کي تقريب مشترکہ طور پر منعقد کي گئي تھي۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ جس کے بعد ادارہ منہاج القرآن ديزيو کے امام و خطیب وقار احمد قادری نے حضرت پیر صاحب کا کلام پیش کیا۔

مختصر محفل نعت میں ارشد حسین اور ملک محمد اصغر نے ثناء خواني کي۔ اس موقع پر انہوں نے محمد حسن پیر غلام محی الدین گیلانی المعروف بابو جی کے حضور منقبت پیش کی۔ محفل ميں حضرت پیر نصیر الدین نصیر شاہ کا ویڈیو خطاب بھي دکھايا گیا۔ علامہ وقار احمد قادری نے میلاد پاک کے موضوع پر فکر انگیز خطاب کیا۔ پروگرام کے اختتام سے پہلے شرکاء ميں لنگر بھي تقسیم کیا گیا۔

اس پروگرام کے انعقاد ميں محمد محسن نے خصوصي تعاون کيا۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے صدر حاجی سرفراز احمد، نائب صدر حاجی ارشد جاوید اور حاجی محمد یونس، محمد یعقوب، محمد نصیر، سرمد جاوید، محمد عقیل، احمد جاوید اور محمد عمران نے بھي خصوصي شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ: محمد یعقوب، سرمد جاوید (اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top