اختتامی تقریب عرفان القرآن کورس - پیرو شاہ گجرات

تحریک منہاج القرآن PP-108 گجرات کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 17 جنوری 2010ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر طریقت پیر سید زاہد حسین شاہ نے کی، جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگ ن تحصیل گجرات کے صدر چودھری تنویر احمد گوندل تھے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں وکلاء، ڈاکٹرز، تاجر، سیاسی راہنماء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

مرکزی نائب ناظم دعوت حافظ محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کی اہمیت اور افادیت سے لوگوں کو نہایت خوبصورت انداز میں آگاہ کیا۔ اس کے بعد مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن جناب میاں عبدالقادر قادری نے عرفان القرآن کورس کا مقصد اور تحریک منہاج القرآن کا تعارف پیش کیا جسے حاضرین میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ معلم عرفان القرآن کورس حافظ فیصل زمان ایڈووکیٹ نے قرآن کے فلسفہ انقلاب پر روشنی ڈالی۔

 تقریب کے اختتام پر علامہ محمد ساجد محمود قادری نے دعا کی اور ڈاکٹر عبدالرشید منتظم کلاس کو شاندار انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top