منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے تحت یکجہتی کشمیر یوتھ واک

منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیرانتظام 5 فروری 2010 کو دن ایک بجے دفتر تحریک منہاج القرآن سرکلر روڈ سے یکجہتی کشمیر یوتھ واک کا آغاز کیا گیا۔ واک کی قیادت میاں کاشف محمود ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور رانا نثار احمد خان ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک نے کی۔ واک کا اختتام گھنٹہ گھر چوک پر ہوا، جہاں پر خطاب کرتے ہوئے میاں کاشف محمود نے کہا کہ آج کا دن کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ اور آج عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر سے مظالم بند کروا کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے۔ واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ واک کے شرکاء سے رانا نثار احمد، میاں ظفر اقبال اور رانا ناصر نوید نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top