منہاج القرآن یوتھ لیگ کے تحت یکجہتی کشمیر یوتھ مارچ

مورخہ 5 فروری 2010 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد کشمیر کے تحت میر پور میں یکجہتی کشمیر یوتھ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ کی قیادت مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے کی۔ مارچ کا آغاز دفتر تحریک منہاج القرآن کوٹلی روڈ سے ہوا اور اختتام پریس کلب پر ہوا۔ مارچ میں ثناءاللہ طاہری (ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ )، عبد الرب جان (کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد کشمیر)، امتیاز احمد قادری (صدر تحریک منہاج القرآن میر پور)، احسان الحق (ناظم تحریک منہاج القرآن میر پور)، بشارت چودھری (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ میرپور)، بابر مغل (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ میرپور)، صدر پریس کلب سید عابد شاہ کے علاوہ سینکڑوں نوجوانوں، تاجر، وکلاء اور طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے کہا کہ آزادی اہل کشمیر کا پیدائشی حق ہے وہ انہیں ضرور ملنا چاہئے۔ اور عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا سلسلہ اب بھارت کو بند کر دینا چاہئے اور اہل کشمیر کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر ثناءاللہ طاہری، سید عابد شاہ اور بشارت علی چودھری نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top