عالم اسلام کی قدیم اور سب سے بڑ ی اسلامی یونیورسٹی الازہر ( مصر ) نے منہاج یونیورسٹی میں رابطہ آفس کے قیام کا اعلان کر دیا

مورخہ: 01 مارچ 2010ء

رابطہ آفس کا باقاعدہ افتتاح پرو وائس چانسلر الازھر یونیورسٹی (مصر) اسماعیل عبدالنبی جواد نے کیا
اہل علم نے رابطہ آفس کے قیام کو خوش آئند اور پاکستانیوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری قرار دیا

پرو وائس چانسلر الازھر یونیورسٹی (مصر) اسماعیل عبدالنبی جواد نے کہا کہ تعلیم و تربیت کے بغیر اسلام کی تبلیغ و اشاعت بے معنی اور بے سود ہے۔ اقوام عالم کا عروج و زوال تعلیم و تربیت سے ترتیب پاتا ہے۔ اسلامی نظام تعلیم و تربیت سے ہی پروان چڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں منہاج یونیورسٹی کے نظام تعلیم اور معیار سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی (ماڈل ٹاؤن) کی طرف سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمی، تحقیقی، سماجی، اور تبلیغی خدمات کو بہت سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وہ تمام طلبہ جو پاکستان میں الازھر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں یعنی (رابطہ العالمی لخرجین الازہر) ان کی باہمی مشاورت سے رابطہ آفس کا اعلان منہاج یونیورسٹی میں کر رہا ہوں یہ اعلان پاکستان میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے اور یہ اعزاز منہاج یونیورسٹی کے حصے میں آیا ہے۔ انہوں نے منہاج یونیورسٹی میں رابطہ آفس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے الازھر یونیورسٹی کے جتنے بھی رابطے ہونگے اسی آفس سے ہوا کرینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حسن محی الدین القادری نے کہا کہ ہمارے لئے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ ڈاکٹر اسماعیل عبدالنبی جواد منہاج یونیورسٹی میں تشریف لائے اور رابطہ آفس کا اعلان کیا جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی قدیم و جدید علوم اسلامیہ کا مرکز ہے یہاں کے فضلاء پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی میں الازہر یونیورسٹی کے فضلاء کے رابطہ دفتر کا قیام پاکستانیوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ الازہر یونیورسٹی نے منہاج یونیورسٹی کا انتخاب کیا ہے ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ آخر میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل ) نے تمام معزز مہمان گرامی قدر کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں نامور دینی، تعلیمی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی جن میں صاحبزادہ حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل منہاج القرآن) ڈاکٹر علی محمد (وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی)، شیخ عمر اسماعیل (فرسٹ سیکرٹری، مصری سفارت خانہ)، ڈاکٹر ظہور احمد اظہر (سابق پرنسپل اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی )، ڈاکٹر خیرات ابن رسا (سابق وائس چانسلر)، جسٹس ریٹائر ڈاکٹر منیر مغل (جسٹس ریٹائرڈ)، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن )، ڈاکٹر خالق داد ملک (چیرمین شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی)، شہزاد احمد مجددی(معروف دینی سکالر )، مفتی محمد رمضان سیالوی (خطیب داتادربار)، مفتی عبدالقیوم ہزاروی (شیخ الفقہ مفتی اعظم منہاج القرآن انٹر نیشنل )، ڈاکٹر محمد ابراہیم مصری (اردو انسائیکلوپیڈیا آف اسلام پنجاب یونیورسٹی )، ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری (وائس پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسزمنہاج یونیورسٹی)، ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد (پروفیسر منہاج یونیورسٹی)، ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری (پروفیسر منہاج یونیورسٹی )، ڈاکٹر ثناء اللہ الازہری (انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد)، ڈاکٹر عبدالواحد الازہری (پروفیسر ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا)، ڈاکٹر ممتاز السدیدی الازہری (پروفیسر فیصل آباد یونیورسٹی)، ڈاکٹر محمد اختر میاں (وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء)، پیر محمد مشتاق شاہ (پرنسپل محمدیہ غوثیہ کالج سرگودھا)، ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی (ڈاکری کالج نارووال)، محمد الطاف الازہری (دارالعلوم محمدیہ غوثیہ) اور ان کے علاوہ جامعۃ الازہر سے پی ایچ ڈی اور بی اے آنرز کرنے والے فضلاء اور منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top