سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام عرفان الھدایہ قرآن کلاس کی اختتامی اور قائد ڈے تقریب منقعد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظمہ منہاج ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ، زونل ناظمہ جنوبی پنجاب محترمہ ادبیہ چوہدری صاحبہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الھدایہ محترمہ اقراء مبین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگلودھراں کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کا پروگرام منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں منہاج ویمن لیگ لودھراں کی صدر ارشاد منظور، اسماء اشرف، ثناء مرزا، شازیہ عمران، مدیحہ ظفر، سعدیہ ظفر اور وجیہیہ بابر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر 5 جنوری 2020ء کو خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداروں، کارکنان اور خواتین شریک ہوئیں۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے مبارکبادیں دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس یکم دسمبر 2019 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی جس میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے حسن ازل کو تکنا ہو وہ ذات محمد ﷺ کو دیکھ لے، حسن الہٰی کا مظہر اتم ذات محمد ﷺ ہے، رب العالمین نے اپنے حسن مطلق کے اظہار کے لیے ذات محمد ﷺ کو پیدا فرمایا، محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانے والا کبھی اجر سے محروم نہیں رہتا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کانفرنس منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی صدر مسز ارشاد منظور بیگم نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول عربی کی آمد سے خواتین کو وہ عظیم مقام ملا جس پر پوری دنیا نازاں ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام سیدہ زینب بنت فاطمہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ ضلعی صدر ویمن لیگ ارشاد منظور بیگم نے خطاب کرتے ہوئے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے فضائل پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات بھی بڑی سکرین پر دیکھائے گئے۔ جس کے بعد محفل ذکر کا انعقاد ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین اور طالبات کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فاتحہ خوانی کا اہتمام منہاج ویمن لیگ لودھراں کی صدر ارشاد منظور بیگم نے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام استقبال رمضان کے سلسلہ میں روحانی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ منہاج نعت کونسل برائے خواتین نے نعت خوانی کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی صدر ارشاد منظور نے شرکاء محفل سے خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ صیام رب کی رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام سالانہ شب بیداری بسلسلہ شب برات 20 اپریل 2019ء کی شب منہاج القرآن اسلامک سنٹر سے متصل میرج لان میں منعقد ہوئی۔ محفل میں بہت بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی زونل ناظمہ صائمہ نور نے پروگرام میں توبہ کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام خواتین کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں محترمہ صائمہ نور مرکزی ناظمہ ویمن لیگ جنوبی پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں خواتین کا مردوں کے برابر حصہ ہے خواتین کو دین اسلام کی دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ تربیت کا فریضہ بھی سرا نجام دینا ہوگا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام عظیم الشان ’’محفل میلاد البنی ﷺ‘‘ مورخہ 25 نومبر 2018 کو گھلو ہال میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شاگرد تحریک منہاج القرآن کی عظیم سکالر نبیلہ ظہیر نے خطاب کیا۔
لودہراں( ) پاکستانی قوم خود کشیاں کر رہی ہے اور عیاش حکمران میلوں ٹھیلوں میں مصروف ہیں۔ قوم سے کئے گئے وعدے حکمرانوں نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے ہیں۔ قوم ان بے ضمیر حکمرانوں کو دفن کرنے کیلئے اُٹھ کھڑی ہوئی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے ان جھوٹے کاغذی لیڈروں کی حیثیت کو بے نقاب کر کے ان کی سیاسی موت کا سامان کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر سردار شاکر خان مزاری نے پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست کا انعقاد میونسپل اسٹیڈیم میں کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جبکہ نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر القادری نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید جعفر رضا شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب، راؤ اسحاق خان، الحاج قدیر احمد شجرا، حافظ شیر محمد آرائیں، پیر سید شفیق شاہ بخاری نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد میونسپل اسٹیڈیم میں کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جبکہ نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر القادری نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید جعفر رضا شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب، راؤ اسحاق خان، الحاج قدیر احمد شجرا، حافظ شیر محمد آرائیں، پیر سید شفیق شاہ بخاری نے شرکت کی۔
علامہ حافظ یاسر نسیم نقشبندی نے دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے وجود میں فساد کو ازل سے رکھا گیا ہے۔ انسان اگر ان فسادات پر قابو پا لے تو اشرف المخلوقات وگرنہ جانوروں سے بھی بدتر ہے۔ انسانی وجود میں موجود خرابیوں اور فسادات پر قابو پانا ہی تزکیہ نفس ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.