سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ماہ ربیع الاول میں آمد مصطفی صلى اللہ علیہ وسلم کے موقع پر تمام دنیاۓ اسلام کی طرح جامعۃ الازھر مصر میں بھی منہاجینز کے زیراہتمام 11 12 ربيع الاول کی درمیانی شب محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا اہتمام الازہر يونيورسٹی کے مرکزی ہاسٹل کی جامع مسجد میں کیا گیا۔ پروگرام کی سرپرستی حافظ عاصم ممتاز، حافظ محمد شاھد اور محمد اشفاق نے کی۔
ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری کو جامعۃ الدول العربیۃ مصر نے لینگویج اینڈ لٹریچر کے شعبے سے شرف اولیٰ (Excellent) کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ سابق وائس چیئرمین فکیلٹی آف لینگویج اینڈ لٹریچر قاہرہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد حماسۃ عبداللطیف اور سابق چیئرمین شعبہ اردو جامعۃ الازہر الشریف پروفیسر ڈاکٹر ایھاب حفظی عزالعرب کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔ ان کی تحقیق کا موضوع ’’اثر النحو العربی فی نحو الاردیۃ‘‘ تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 19 اکتوبر 2012ء سے 10 روزہ دورہ مصر پر ہیں۔ آپ نے شیخ الازہر اور الرابطۃ العالمیۃ لخریجی الازہر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کی خصوصی دعوت پر، صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کے ہمراہ، عالمِ اِسلام کی فقید المثال درس گاہ جامعہ الازہر کا Visit کیا۔ شیخ الازہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کا جامعہ الازہر آمد پر پُرجوش استقبال کیا۔
دنیائے اسلام کی قدیم ترین یونیورسٹی "جامعہ الازھر" کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید اسامہ العبد نے تحریک منہاج القرآن کی دعوت پر ماہ ربیع الاول میں پاکستان کا خصوصی دورہ کیا۔ آپ کا یہ دورہ عالم اسلام کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس (مینار پاکستان، لاہور) میں شرکت کے سلسلہ میں تھا۔ 5 روزہ دورہ 4 فروری سے 9 فروری 2012ء پر مشتمل تھا۔
واگ پاکستان برانچ اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ہفت روزہ کمپیوٹر کورس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اسلامی اسکالرز، فضلائے ازہر اور فضلائے بغداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں تدریس کے فرائض دعوۃ الازہر کے اسسٹنٹ مینیجر محمد فاروق رانا نے ادا کیے۔ ورکشاپ کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق علماء کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کورس ترتیب دیا گیا۔
عالم اسلام کی قدیم ترین درس گاہ جامعہ ازہر مصر میں پاکستانی ازہری طلبہ کے زیراہتمام گیارہ بارہ ربیع الاول کی درمیانی شب محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سفارت خانہ سے تنویر احمد اور آصف شاہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر منیر احمد ازہری، بشیر احمد اور مظہر راجہ افتخار نے بھی خصوصی شرکت کی۔
واگ پاکستان برانچ کے زیراہتمام جدید دورِ تعلیم کے تقاضوں اور معاشرے میں لوگوں کی قائدانہ نشوونما لیے لیڈر شپ چیلنجز اور تعمیر شخصیت کے موضوع پر دسمبر 2012ء میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں ماہر اساتذہ حسنین جاوید اور باسط رحمان نے جدید انداز میں لیکچرز دیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری حج بیت اللہ کی ادائیگی کے بعد 14 نومبر 2011ء کو مصر واپس پہنچ گئے ہیں جہاں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مصر کے طلبہ نے آپ کا پروقار استقبال کیا۔ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری ان دنوں اعلیٰ تعلیم کے لیے عارضی طور پر مصر مقیم ہیں۔
جامعۃ الازہر مصر سے سیشن 2009-2010 کے دوران فارغ التحصیل ہونے والے پاکستانی منہاجین طلبہ کے اعزاز میں مورخہ 15 اکتوبر 2010 ء بروز جمعۃ المبارک ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی جبکہ ڈاکٹر حافظ غلام محمد قمر الازہری بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کا باقاعدہ آغازحافظ محمد اشتیاق الازہری نے تلاوت کلام مجید سے کیااس کے بعد حافظ محمد ادریس نے قصیدہ بردہ شریف کے ذریعے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں مدح سرائی کی۔
دنیا کی قدیم ترین اسلامی یونیورسٹی جامعۃ الازہر کے سربراہ اور الازہر مسجد کے امام ڈاکٹر محمد سید طنطاوی سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کونسل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے جامعہ الازھر کے سابق وائس چانسلر اور ورلڈ ایسوسی ایشن فار الازہر گریجویشن کے وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر عبدالفضیل القوصی سے مورخہ 17 جنوری 2010ء کو ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے 17 جنوری 2010ء کو جامعہ الازھر کے چانسلر ڈاکٹر احمد طیب سے ملاقات کی۔ عالم اسلام کی عظیم اور قدیم ترین یونیورسٹی میں اس ملاقات کا اہتمام خصوصی طور پر کیا گیا تھا۔
منہاج یونیورسٹی کے طالبعلم شفاقت علی نے مصر کی یونیورسٹی ’’جامعۃ الدول العربیۃ‘‘میں فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز سے ایم فل کی ڈگری +A گریڈ کے ساتھ حاصل کر لی ہے۔ وہ یونیورسٹی میں یہ منفرداعزاز حاصل کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
دنیا کی قدیم ترین اسلامی درسگاہ جامعۃ الازہر نے سال 2009ء میں بی۔ اے آنرز کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کو باقاعدہ ڈگریاں جاری کر دیں ہیں۔ ان میں منہاج یونیورسٹی، کالج آف شریعہ کے 7 منہاجین طلباء بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن نے مصر میں پانچ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم اور چیف کوچ خواجہ جنید کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم ویلفئیر ڈاکٹر شاہد محمود اور دیگر مرکزی قائدین نے چیف کوچ خواجہ جنید اور قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے نام مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے مسلسل دوسرا ٹورنامنٹ جیت کر دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.