سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نوازانجم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 20 دسمبرکو پاکستان آمد پر کارکن ان کا پرتپاک استقبال کرینگے۔ اندرون، بیرون ملک ان کے لاکھوں کارکنان آج بھی ان کی ایک آواز پر اپنا قومی سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انقلاب کا سفر رکا ہے نہ ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون معاف کرینگے۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوانے اور قاتل حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر رہے گے۔
تحریک منہاج القرآن چک جھمرہ، فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ حکمران صرف احتجاج کی زبان سمجھتے ہیں، شہدائے انقلاب کو انصاف دلوانے کیلئے قانون اور عوام کی عدالت میں جنگ لڑیں گے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے موجودہ حکمران ہمارے 14 بے گناہ کارکنوں کے قاتل ہیں، جوڈیشل کمیشن نے بھی ماڈل ٹاؤن قتل و غارت گری کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو ٹھہرایا، قاتل حکمرانوں اور قاتل پولیس کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی قبول نہیں۔ ماڈل ٹاؤن قتل و غارت گری کے مرکزی کردار رانا ثناء اللہ کو ڈپٹی وزیراعلیٰ اور ڈاکٹر توقیر کو سفیر بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا شہداء کے خون کا قصاص لینے اور جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے جو موقف پہلے روز تھا وہی آج ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ عوامی فیمیلی میلہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا پاکستان کا کرپٹ، فرسودہ سیاسی نظام زمین بوس ہونے کو ہے، پاکستانی قوم گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینے کے لئے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مارچ کے مہینے میں پاکستان آ رہے ہیں اور انقلابی جدوجہد جہاں سے ختم کی تھی وہیں سے شروع کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غریب کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں آ جاتی اور یہ غریب کش نظام سمندر برد نہیں ہو جاتا۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام فیصل آباد میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’پاکستان میں عوام کے بنیادی حقوق اور ڈاکٹر طاہرالقادری‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں انجینئر محمد رفیق نجم، میاں کاشف محمود، میاں عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کر کے اقتدار میں آنے والی خوفزدہ اور دہرے معیار والی حکمران قیادت دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتی اور یہ حکمران جب تک مسلط رہیں گے ملک اور عوام پستے رہیں گے۔
22 فروری 2015ء کو فیصل آباد حلقہ پی پی 61 میں بھی اپنے قائد سے تجدید وفا کرتے ہوئے قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔سیمینار میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب کے آخر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔
مچھ (بلوچستان) میں دربارِ غوثیہ پر ہونے والے حملے کے خلاف فیصل آباد میں بزمِ قادریہ کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بزمِ قادریہ کے کارکنان کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حملے کی مذمت، حملہ آوروں کی گرفتاری اور مزارات کے تحفظ کے نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ دربار عالیہ کی بے حرمتی کرنے والے درندے ہیں۔ مرکزی اور بلوچستان حکومت دہشت گردی کی سفاک کارروائی کے ذمہ دار ہیں۔
18 دسمبر 2014ء بروز جمعرات ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان ڈسٹرکٹ فیصل آباد نے پشاور سکول میں ہونے والی درندگی اور بچوں کو شہید کرنے کے خلاف ایک سیاسی بیٹھک کا انعقاد کیا جس میں پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر روبینہ رشید اور جنرل سیکرٹری محترمہ ثمر سعید قادری نے شرکت کی۔ اس بیٹھک میں حقوق انسانی اور پاکستان میں ان کی عدم دستیابی پر اظہار خیال اور بحث کی گئی اور سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔
فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ فیصل آباد کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہید بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین نے بینرز، کتبے اٹھا کر شہداء کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی ضلعی صدر فاطمہ سجاد، نائب صدر فرحت دلبر قادری، آرگنائزر ڈاکٹر روبینہ رشید، جنرل سیکرٹری ثمر سعید، ناظمہ روبینہ خاکی، قمر النساء خاکی نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکول پر حملہ فوج، پاکستان اور پاکستان کے ہر شہری پر حملہ ہے۔
سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم پھولوں کی یاد میں 18 دسمبر بروز جمعرات کو فیصل آباد گھنٹہ گھر میں پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی طرف سے ریلی منعقد کی گئی جس میں کئی خواتین نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر روبینہ رشید اور جنرل سیکرٹری محترمہ ثمر سعید قادری نے کی۔ اس ریلی میں معصوم بچوں کے لیے فتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی اور مشعلیں بھی روشن کی گئیں۔
پاکستان عوامی تحریک نے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پہلے مرحلے میں فیصل آباد ڈویژن کا 8 نومبر سے 16 نومبر تک 8 روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورہ میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سانحہ ماڈل ٹاؤن، 10 اگست اور انقلاب دھرنے میں شہید و گرفتار ہونیوالے کارکنان کے گھروں میں گے اور ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ رانا محمد ادریس قادری اور میاں عبدالقادر بھی تھے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی اور ممبر سازی مہم کا جائزہ بھی لیا۔
فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب کا قافلہ چل پڑا ہے اسے شہر شہر قصبہ قصبہ لیکر جائیں گے۔ یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کر کے بلدیاتی اور قومی و صوبائی الیکشن میں جاگیرداری و سرمایہ داروں کو شکست فاش دینگے۔ پیپلز کالونی فیصل آباد میں محمد امین قادری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلییوں اور لوٹ مار نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
فیصل آباد: شہر فیصل آباد میں پاکستان عوامی تحریک کا پنڈال سج گیا۔ رات گئے ہی لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جلسہ گاہ میں بیس ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں ۔ جبکہ سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات ہیں۔ فیصل آباد میں عوامی تحریک کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ رات گئے سے ہی بچوں اور بڑوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ پنڈال میں میلے کا سماں ہے۔
فیصل آباد (دنیا نیوز) عوامی تحریک سیاسی جدوجہد کے لئے پہلا جلسہ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں کر رہی ہے۔ سات ایکڑ پر پھیلا یہ وسیع و عریض گراؤنڈ پاکستان کی سیاست کے سب دور دیکھ چکا۔ بابائے قوم نے 1943 میں تحریک آزادی کا ایک بڑا شو اسی گراؤنڈ میں کیا جسے اس مقام کا پہلا سیاسی جلسہ کہا جاتا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، آصف زرداری نے اس سٹیج کو جلسوں کے لئے چنا۔
فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراونڈ میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب کے لئے عوام سے مالی مدد چاہتا ہوں کیوں کہ نہ تو میں سرمایہ دار ہوں اور نہ ہی میری جاگیریں ہیں جب کہ اسٹیبلشمنٹ کی بھی مدد حاصل نہیں ہے لہذا عوام مجھے ووٹ، سپورٹ اور نوٹ دیں تو میں انہیں قائد اعظم کا پاکستان واپس لوٹا دوں گا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.