سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 17 جون 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 16 جون 2012ء بروز ہفتہ پانچویں سالانہ محفل شب معراج انتہائی ادب و احترام سے منائی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔محفل کی صدارت حاجی خلیل احمد (سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 16 جون 2012ء کو منہاج القرآن مرکز لاکورونیو میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس میں یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ انتہائی شان وشوکت سے منایا گیا۔ مورخہ 09 جون 2012 بروز ہفتہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت حاجی خلیل احمد (سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس میں غلام نبی (ممبر لنگر کمیٹی) کی بہن اور قاری محمد صدیق (لاکورنیو) کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 08 جون 2012ء بروز جمعہ محفل منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 07 جون 2012 ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی خلیل احمد(سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس، فرانس) نے کی۔ اس کے علاوہ قاری نورالامین، صابر حسین، غلا م فرید، زاہد محمود چشتی ، منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ماہانہ شب بیداریوں کے پلان کے مطابق پہلی شب بیداری مورخہ 25 فروری 2012ء کو منعقد ہوئی جس میں علامہ رازق حسین نے اصلاح احوال کے حوالہ سے گفتگو کی۔ دوسری شب بیداری مورخہ31مارچ 2012ء کو منعقد ہوئی، تیسری شب بیداری 28 اپریل 2012ء اور چوتھی شب بیداری مورخہ 26 مئی 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جملہ شب بیداریوں میں منہاج القرآن سے وابستہ کارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس کے زیر اہتمام مورخہ 03 جون 2012ء بروز ہفتہ رات 9 بجے ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس کی صدرات حاجی خلیل احمد(سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی۔ محفل میں گارج لے گونس کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران، منہا ج القرآن یوتھ لیگ اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 29 مئی 2102ء بروز منگل منہاج القرآن کی فکر اور دعوت سے متاثر ہونے والے نوجوانوں کے اعزاز میں ایک ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں چالیس نوجوانوں نے شرکت کی اور باقاعدہ طور پر منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس کے زیر اہتمام مورخہ 25 مئی 2012ء کو ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل کی پھوپھو جان اور الحاج محمد افضل نوشاہی (حسان منہاج) کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لئے ایک محفل منعقد کی گئی۔
منہاج یورپین کونسل کے وفد نے مورخہ 18 مئی 2012ء کو منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس کا وزٹ کیا، وفد میں منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ، منہاج یورپین کونسل کے ناظم محمد بلال اپل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم شامل تھے
منہاج القرآن ویمن لیگ و سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 13 مئی 2012ء کو لاکورونیو سنٹر میں یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ انتہائی ادب واحترم سے منایا گیا۔
اسلام یتیموں، بے سہارا، مسکینوں اور غرباء کی بلا امتیاز کفالت کا درس دیتا ہے ان خیالات کااظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے مورخہ 11 مئی 2012ء جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) میں مورخہ 05 مئی 2012ء کو نماز جمعہ کے موقع پر ایک پرتگالی نوجوان اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ چودھری رازق حسین کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس کی طرف سے ان کا نیا اسلامی نام محمد امین رکھا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 04 مئی 2012ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.