سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے ربیع الاول کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ اور معززین پیرس کے اعزاز میں مورخہ 10 فروری 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس کے زیر اہتمام مورخہ 09 فروری 2012ء بروز جمعرات رات 9 بجے پانچویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ برطانیہ کے مشہور نعت خواں علی محمد قادری، علامہ عبدالرازق، حاجی خلیل( سرپرست ادارہ گارج لے گونس)، مرکزی ایگزیکٹو نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2012ء بروز ہفتہ منہاج القرآن مرکز لاکورونیو میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عیقدت احترام اور خوشی سے منایا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 جنوری 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج سسٹر لیگ اور منہاج ویمن لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 15 جنوری 2102ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام لاکورنیو مرکز پر منعقد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس(فرانس ) اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام نیو ایئر نائٹ مورخہ 31 دسمبر 2011 کے موقع پر پہلی سالانہ شب التجاء کی محفل کا انعقاد کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اس نئے سال کا آغاز جہاں غیر مسلم گناہوں سے کرتے ہیں وہاں ہم اس سال کا آغاز اللہ رب العزت اور اس کے محبوب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے کریں گے۔
منہاج القرآن فرانس کے ابتدائی ساتھی اور سابقہ صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چودھری نے منہاج القرآن پنجاب (پاکستان) کے نائب ناظم رانا فیصل علی قادری کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا۔ پیرس کے نوح لابرجے میں عشائیہ کی تقریب میں مشن کے تمام متحرک ساتھیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیراہتمام مورخہ 11 دسمبر 2011ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 05 دسمبر 2011ء کو مرکز لاکورونیو میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں محبان اہل بیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورونیو کے زیراہتمام مورخہ 02 دسمبر 2011ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض 28 اکتوبر 2011ء کو پاکستان سے پندرہ روزہ تنظیمی و نجی دورہ پر پیرس پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ کا استقبال کرنے والوں میں ان کے فیملی ممبران کے علاوہ منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک چودھری محمد اعظم اور صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ راؤ خلیل احمد شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا 60 رکنی حج قافلہ مورخہ 18 اکتوبر2011ء کو علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کی قیادت میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہوگیا۔
منہاج القرآ ن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورنیو پر مورخہ 08 اکتوبر 2011ء بروز ہفتہ کو حج کیمپ 2011ء کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے مناسک حج اور سفری معلومات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 09 ستمبر 2011ء بروز جمعہ ماہانہ محفل گوشہ درود کا اہتما م کیا گیا۔ رمضان المبارک کے بعد ہفتہ وار محفل ذکر ونعت کا یہ پہلا پروگرام تھا جس میں کثیر تعدا د میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورونیو(فرانس) میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا عید کا اجتماع مورخہ 30 اگست 2011ء کو منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور نماز عید ادا کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.