سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل( گارج لے گونس، سارسل) فرانس کے زیر اہتمام ستائیسویں شب رمضان المبارک ( شب قدر) کا پروگرام انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ اس بابرکت محفل میں علامہ عبدالرازق قادری، حاجی خلیل، زاہد محمود چشتی، فلک شیر، راحت حسین، حاجی شوکت، شیخ ارشد، صابر حسین، غلام فرید، محمد سہیل اور کثیر تعداد میں عوام الناس میں شرکت کی۔
جس طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر اجتماعی اعتکاف منعقد ہوتا ہے اسی طرح منہاج القرآن گارج لے گونس، سارسل ( فرانس ) کے زیر اہتمام مسنون اعتکاف کیا گیا جس میں 18 افراد نے مسنون اعتکاف کیا۔ ان معتکفین کی جسمانی اور روحانی غذا کا انتظام منہاج القرآن گارج لے گونس تنظیم نے کیا تھا۔
منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 18 اگست 2011ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام منہاج القرآن مرکز لاکورنیو فرانس میں منعقد ہوا۔
پاکستان کا 64 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں 14 اگست 2011ء کو منایا گیا۔ اس قومی تقریب کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک فرانس نے کیا تھا جس میں فرانس سے تمام سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیمات، سفارتہ خانہ پاکستان کے نمائندہ اور منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم الازہری نے مورخہ 12 اگست 2011ء کو مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) میں جمہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ خطاب جمعہ میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مورخہ 30 جولائی 2011ء کو مرکز منہاج القرآن فرانس میں پہلے منہاج ویب ٹی وی کے اسٹوڈیو کا افتتاح کیا۔ آپ کی آمد کے موقع پر منہاج القرآن فرانس کی تنظیم اور ذیلی تنظیمات کے عہدیداروں اور کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے اعزاز میں مورخہ 30 جولائی 2011ء کو ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 جولائی 2011ء کو ایک مقامی ریسٹورنٹ میں چیئرٹی ڈنر کااہتمام کیا گیا۔ ڈنر کا مقصد مخیر حضرات کو ’’آغوش ‘‘ کے دوسرے مرحلے ’’ بچوں کی کفالت‘‘ کے بارے میں بریفنگ دینا تھا، جس کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیاتھا۔
منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 24 جولائی 2011ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام لاکورونیو فرانس میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ حمد و نعت کی سعادت مس مقصود اور منقبت گل منہاج گروپ نے حاصل کی
منہاج القرآ ن انٹرنیشنل لاکورنیو(فرانس ) کے زیراہتمام مورخہ 16 جولائی 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء شب برات انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ محفل میں فرانس کی مرکزی اور ذیلی تنظیمات کے تمام ممبران، رفقاء اور وابستگان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہا ج القرآن انٹرنیشنل (لاکورنیو) فرانس کے زیراہتمام مورخہ 28 جون 2011ء بروز منگل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حس میر قادری نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے دیرینہ ساتھی اور ممبر مجلس شوریٰ حاجی محبوب حسین جو گذشتہ چھ برسوں سے پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے مورخہ 23 جون 2011ء کو انتقال کر گئے( انا للہ وانا الیہ راجعون)۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ نے مورخہ 30 مئی 2011ء بروز پیر لبنانی ریسٹورنٹ پیرس میں منہاج القرآن کے سینیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ذیلی تنظیم پونتو کومبوکی طرف سے مورخہ 27 مئی 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ کا اہتمام فرانس کے مقامی ترک ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 مئی 2011ء بروز جمعتہ المبارک سینیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض کے ساتھ ایک الوداعی شام کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.