سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
الشيخ محمد الادروس جو فاطمي سيد ہيں اور مکہ پاک ميں ہي امامت کے فرائض انجام دے رہے ہيں۔ آپ ان دنوں يورپ اور امريکہ کے دورے پر ہيں، فرانس پہنچنے پر منہاج القرآن فرانس کي انتظامدرخواست پر آپ مرکز تشريف لائے آپ کے ساتھ امام درانسي اور امام فرانس شيخ حسن شال گومي بھي تھے۔
منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن انٹرنيشنل کي پاکستان میں سيلاب متاثرين کے ليے امدادي کارروائياں جاري ہيں۔ متاثرين کے لئے ضروريات زندگي کا امدادي سامان جس ميں بستر، ٹينٹ، کمبل، پہننے کے کپڑوں کے علاوہ نقدي شامل ہے کي کوليکشن جاري ہے اس سلسلے ميں منہاج القرآن انٹرنیشنل يورپ بھر کے مراکز ميں سيل قائم کر دیئے گئے ہيں، جن ميں لوگ اپني انفرادي اور اجتماعي کوششوں سے تعاون کر رہے ہیں۔
معروف گلوکار چيرمين و سہارا فار لائف ٹرسٹ ابرار الحق جو ان دنوں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے يورپ کے دورے پر ہیں نے مورخہ 23 اگست 2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا دورہ کیا۔ چیرمين مسلم ليگ "ق" راجہ علي اصغر، چوہدري ممتاز پکھووال، راجہ عابد ايڈووکيٹ، اکرم وسن، غضنفر وڑائچ اور زاہد مصطفے اعوان بھی ابرار الحق کے ساتھ تھے۔
منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے مورخہ 07 اگست 2010ء بروز ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ علامہ حسن میر قادری نے اپنے دورہ مرکز کے دوران قائمقام ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جی ایم ملک اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کی اور یورپ کے تنظیمی امور پر تفصیلی ڈسکشن کی۔
پيرس کے شمال ميں 25 کلو ميٹر پر 7863 نفوس پر مشتمل شہر "MARCOUSSIS" ہے۔ مشیل جارموو اسي شہر سے تعلق رکھتے تھے، 78 سالہ فرنچ ميشل جارموو کو چار ماہ قبل نائجيريا ميں القاعدہ; نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا، میشل جارمووکے اعزاز ميں ان کے آبائي گاؤں ميں ايک تقريب منعقد ہوئي۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر محمد اعظم اور ان کے صاحبزادے جنید احمد نے 17 جولائی 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر نظامت امور خارجہ اور دیگر مرکزی قائدین نے آپ کا استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 9 جولائی 2010ء بروز جمعۃالمبارک بعد نماز عشاء معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز قاری محمد صدیق نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔
قاضی محمد انور (صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان) مورخہ 29 جون 2010ء کو یورپ کے تین روزہ دورہ پر فرانس پہنچے اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرانس کا دورہ کیا۔ قاضی محمد انور کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر آمد پر خوش آمدید کہا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی اور فتنہ خوارج پر لکھاگیا تاریخی فتوی بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
کلچر ایسوسی ایشن مسلمان دو درانسی فرانس کے زیراہتمام مورخہ 20 جون 2010ء کو سالانہ تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ و سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جی ایم ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک مورخہ 17 جون 2010ء کو تنظیمی دورہ پر پیرس پہنچے، اس موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر ناروے کے ڈائریکٹر علامہ حافظ عابد کشمیری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پیرس ایئرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، سابقہ نائب صدر محمد نعیم چودھری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان، صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ راؤ خلیل احمد اور دیگر تنظیمی ساتھیوں نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے دورہ فرانس کے دوران منہاج ویمن لیگ نے مورخہ 9 جون 2010ء کو ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان، امیر یورپ علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، صدر ویمن لیگ فہمیدہ اشفاق کے علاوہ منہاج سسٹر لیگ نے شرکت کی۔
مرکز منہاج القرآن کی نئی اپ گریڈیشن میں تعمیری، تکنیکی اور مالی تعاون کرنے والے مخلصین کو انتطامیہ کی طرف سے شیلڈز پیش کی گئیں، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے اپنے ہاتھوں سے شیلڈز پیش کیں۔ شیلڈز حاصل کرنے والوں میں رانا سرور، رانا بشارت، ملک محمد سرور، شہزاد احمد، عبدالستار، ابرار شفقت، حاجی نعیم جوڑا، حاجی ایوب، صوفی نیاز، منظور بھٹی، اعظم جاوید، حاجی یعقوب، حاجی اعجاز، غلام عباس، اور حاجی اشفاق احمد شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے اپنے دورہ فرانس کے دورا ن 9 جون 2010 کو منہاج یوتھ لیگ فرانس کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئرنائب ناظم اعلٰی، سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان، منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، امیر تحریک علامہ حسن میر قادری، صدر MCB یورپ راؤ خلیل احمد اور منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے عہدیداران نے شرکت کی۔
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض یورپ کے دورہ کے دوران مورخہ 8 جون 2010ء کو فرانس پہنچ گئے۔ سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان، امیر تحریک منہاج القرآن یورپ علامہ حسن میر قادری، منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چودھری اور دیگر قائدین کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے صاحبزادہ صاحب کا فرانس پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا۔
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری یورپ ٹؤر کے سلسلہ میں پیرس کے چارلس دیگال ایئرپورٹ پر پہنچے۔ تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض بھی ان کے ہمراہ تھے، منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے قائدین و کارکنان نے صدر سپریم کونسل کا والہانہ استقبال کیا
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.