سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ فرانس کے دوران پیرس میں مجلس شوریٰ منہاج القرآن یورپ، ممبر نیشنل ایگزیکٹو کونسل، پاکستان عوامی تحریک فرانس اور منہاج القرآن فرانس کی علاقائی تنظیمات کے سربراہان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مصطفوی ہاوس میں ہوئی جس کا مقصد پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن فرانس کی کوآرڈینیشن کو بہتر بنانا اور ان کی تنظیم نو کرنا تھا۔ اجلاس میں چوھدری محمد اعظم کو منہاج القرآن اول کا نائب صدر، بانی رکن منہاج القرآن فرانس طارق چوھدری کو منہاج القرآن فرانس کا نائب صدر، پروفیسرعلامہ حسن میر قادری کو امیر اور حاجی طارق کو نائب امیر منہاج القرآن فرانس مقرر کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پیرس کے مضافاتی علاقے درانسی کے خوبصورت حال میں منعقدہ کنونشن کا آغاز قاری صدیق کی تلاوت سے ہوا۔ کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک فرانس کے مرکزی، علاقائی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پیرس (اے کے راؤ) مرکزی رہنماء تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض سے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت، بلندی درجات اور ان کے جملہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
فرانس: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سابق ڈائریکٹر افتخار شاہ کے انتقال پر پاکستان عوامی تحریک فرانس کے راہنماؤں کا اظہارِ افسوس
پیرس (اے کے راؤ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنماء شیخ زاہد فیاض کی خالہ کی نماز جنازہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر پیرس میں ادا کی گئی۔ نمازِجنازہ میں ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کے علاوہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس نے منہاج اسلامک سینٹر پیرس سے متصل ’’پاکستان حال‘‘ میں عید میلے کا اہتمام کیا، جس میں پاکستانی خواتین اور بچیوں کے ساتھ فرنچ، عرب اور افریقن خواتین نے بھی شرکت کی۔ میلے کی ایکٹیوٹیز صبح 10 سے شام 9 تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیں۔ میلے میں مختلف سٹال لگائے گئے میں چٹ پٹے کھانوں کے اسٹال، مہندی اور چوڑیوں کے اسٹال اور دیدہ زیب کپڑوں کے اسٹال پر خواتین کا رش دیکھنے میں آیا
پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام 26 جولائی 2015ء کو عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین پیرس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت صدر پاکستان عوامی تحریک گارج سارسل زاہد محمود چشتی نے حاصل کی۔
علیم فضل مہندی چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک ’’کرائی‘‘ فرانس کی رہائش گاہ پر MQI فرانس اور PAT فرانس کے مرکزی عہدیداران کی میٹنگ ہوئی جس میں پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رمضان المبارک میں کام کا تنقیدی جائزہ بھی لیا گیا اور عید کے فورا بعد عید ملن پارٹی کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کی تقریب کی ٹائمنگ پر بھی گفتگو ہوئی۔
پیرس (اے کے راؤ) حاجی محمد اسلم چودھری صدر و یورپ نے ساتھیوں کی مشاورت سے پاکستان عوامی تحریک اوور سیز چیپٹر برائے آزاد کشمیر کا آغاز کرتے ہوئے چودھری محمد اشرف کو فرانس کا صدر نامزد کر دیا ہے۔ چودھری محمد اشرف کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے اورعرصہ دراز سے فرانس میں مقیم ہیں اور منہاج القرآن فرانس کے ابتدائی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
چوہدری رزاق احمد نائب صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس کی جانب سے وصال سیدہ کائنات حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی مناسبت سے تین رمضان کو مرکز منہاج القرآن میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ حاجی محمد اسلم اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ تشریف لائے۔ منتظمین منہاج القرآن صدر اظہر صدیق اور جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون نے ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس پروفیسر علامہ حسن میر قادری کی سربراہی میں انتظامات کا اہتمام کیا۔
حکومت بحرین کی بین المذاہب امن کانفرنس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری کی سربراہی میں منہاج القرآن کے وفد نے شرکت کی۔ سربراہ کانفرنس الشیخ صلاح بن یوسف الجودر نے وفد کو خود خوش آمدید کہا۔ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک محمد نعیم چوہدری نے امن کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور مدعو کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس اور یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے فرانس میں سانحہ ماڈل ٹاون پر جعلی JIT رپورٹ کے خلاف جاری دستخطی مہم پر اپنے دستخط کرتے ہوئے اسے یورپ تک پھیلانے کا عزم کیا۔ یاد رہے حاجی محمد اسلم چوہدری اپنے کزن کی وفات کے باعث پاکستان میں تھے۔ علاوہ ازیں صدر ویمن ونگ پاکستان عوامی تحریک اور معروف شاعرہ ثمن شاہ نے بھی دستخطی مہم میں حصہ لیا اور اسے یورپ تک پھیلانے کا اعادہ کیا۔
(اے کے راؤ) مرکز منہاج القرآن فرانس میں رات گئے تک جاری رہنے والے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے اجلاس میں 15 مارچ کی تقریب حلف برداری کی تقریب کو ہتمی شکل دے دی گئی۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی 15 مارچ کو پیرس پہنچیں گے۔ صدر PAT فرانس حاجی محمد اسلم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صدر منہاج القرآن فرانس اظہر صدیق نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے علاقائی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
پیرس (اے کے راؤ) صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری کی Stephane Troussel صدر مشیر عام حکومت فرانس سے ملاقات پیرس کے شمالی مضافات لابرجے میں ہوئی۔ اس ملاقات میں فرانس میں ہونے والے صوبائی الیکشن جس کا 22 مارچ کو پہلا ٹور اور 29 کو دوسرے ٹور ہورہا ہے پر باہمی دلچسپی کے ساتھ گفتگو ہوئی۔ صدر عوامی تحریک فرانس نے مسٹر Stephane Troussel کو عوامی تحریک فرانس کی حلف برداری کی تقریب جو کہ 15 مارچ کو ہونا قرار پائی ہے میں بھی مدعو کیا۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس کی ’’ کرائی‘‘ میں زیلی تنظیم کا قیام، ملک فتح شیر برہان صدر اور شیخ خالد محمود کوجنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر گذشتہ روز معروف شخصیت سید شبیر حسین شاہ کی زیر سرپرستی اورپاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر شیخ محبوب سلطان کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہو جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم چوھدری نے کی۔ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نقاتی ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.