سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 07 اکتوبر 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی دعوت پر یونان کے 3 روزہ دعوتی و تنظیمی دورے پر پہنچے۔ ایتھنز ایئرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے عہدیداران و کارکنان نے سرکاری پروٹوکول کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز منہاج القرآن الف سینا میں محفل نعت اور تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت ندیم ناظم مالیات ذیلی مرکز منہاج القرآن الف سینا نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائص قاری مدثر مصطفیٰ نے نبھائے جبکہ مقامی نعت خواں حضرات کے علاوہ قمر خورشید نے خصوصی کلام بھی پیش کیا۔ سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل یونان اور شہزاد احمد قادری ایتھنز نے بھی نعتیہ کلام پیش کیے۔
پاکستان عوامی تحریک یونان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے 7 ستمبر 2017 کو برما کونسلیٹ پیریا کے سامنے برمی فورسز کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری، پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدر ڈاکٹر عبد الرزاق سمیت مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے روہنگیا مسلمانوں کی قتل و غارتگری کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی طاقتوں سے مجرمانہ خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان عوامی تحریک یونان و منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قتل عام پر 7 ستمبر 2017ء کو برما قونصلیٹ پیریا کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں تمام مکاتب فکر کے نمائندہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی باقاعدہ منصوبہ کے تحت کی جا رہی ہے اور عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے وہ ملک جو جانوروں کےحقوق پر بھی سراپا احتجاج ہو جاتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 13 اگست 2017ء کو اسلامک سنٹر ریندی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونان کے مقامی اور ذیلی مراکز کے تمام ممران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت صدر منہاج نعت کونسل یونان سجاد حسین قادری نے حاصل کی جبکہ تیمور عابد ناظم یوتھ لیگ نے نعت مبارکہ پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام 19 اگست 2017ء کو امیر تحریک مسکین فیض الرحمن خان درانی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور ایصال ثواب کی محفل اسلامک سنٹر ریندی میں منعقد ہوئی۔ محفل میں قرآن خوانی اور محفل نعت شامل تھی۔ تحریک منہاج القرآن کے اِس عظیم سرمایہ کی ناگہانی و اچانک وفات پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔
یونان کے ذیلی مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل سیماتاری میں ایک عظیم الشان محفل نعت 12 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن یونان محمد اسلم چوہدری محفل میں مہمان خصوصی تھے۔ نعت خواں حضرات میں محمد نعیم امجد، محمد خالد، محمد حسین، قاری کرامت، سعید ظفر، ڈاکٹر لیاقت علی، محمد شہزاد، بشارت علی، احسن سیفی، عنصر اقبال صاح، محمد اسلم چوہدری، شاہد اکرم نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکزسیماتاری کی تنظیم نو کی تقریب 30 جولائی 2017ء کو ہوئی، جس میں نیشنل ایگزیکٹو کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے اہم عہدیدران بھی شریک ہوئے۔ جن میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری، سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان مرزا امجد جان، نائب ناظم طارق شریف اعوان، صدر منہاج نعت کونسل یونان سجاد حسین قادری اور ڈائریکٹر منہاج القرآن ریندی علامہ محمد نواز ہزاروی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ذیلی مرکز الف سینا کی تنظیم نو کی تقریب 29 جولائی 2017ء کو ہوئی، جس میں گردونواح سے کثیر تعداد میں تحریکی ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد ندیم نے حاصل کی۔ اس کے بعد تمام ساتھیوں نے مشترکہ طور پر بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری نے دوسال مدت پوری کرنے پر الف سینا تنظیم کو تحلیل کرکے از سر نو نئی تنظیم بنانے کا اعلان کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری نے 25 جو لائی 2017ء کو یونان کی وزارت مذہبی امور کے جنرل سیکرٹری یورگوس کالانجیس سے ملاقات کی۔ سینئر نائب ناظم مرزا بشیر احمد بیگ اور امیر تحریک منہاج القرآن غلام مرتضی قادری بھی اس ملاقات میں شامل تھے۔ انہوں نے یوروگوس کالانجیس کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یونانی زبان میں ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ اور دہشت گردی کے خلاف یونانی زبان میں مترجم فتویٰ بھی پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز تھیوا کی تنظیم نو کی تقریب 22 جولائی 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تنظیم نو کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے اہم عہدیدران نے تقریب میں شریک ہوئے جبکہ منہاج القرآن یونان تھیوا کے ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد شاہد بٹ، نائب ناظم طارق شریف اعوان، سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل یونان، علامہ محمد نواز ہزاروی ڈائریکٹر مرکز منہاج القرآن ریندی ایتھنز تقریب کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز منہاج القرآن کروپی کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے محمد منیر کو کروپی مرکز کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر یونان کے مرکزی صدر محمد اسلم چوہدری، سینئر نائب صدر مرزا امجد جان، سینئر نائب ناظم محمد بشیر احمد عاصی، نائب ناظم طارق شریف اعوان، سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل اور ناظم ممبر شپ سعید ظفر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن سلامک سینٹر انوفیتا میں 5 جولائی 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان کا اجلاس ہوا۔ شرکاء نے اتفاقِ رائے سے شاہد اکرم کو صدر منتخب کیا۔
مؤرخہ 27 جون 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ حافظ محمد پروفیسر ادریس الازہری نے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کارکنان کو تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی بھر کی محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنے اور ہر خاص و عام تک تحریک کے پیغام کو پھیلانے کے لئے اپنی محنت کو بلا امتیاز عام کرنے کی تلقین بھی کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.