سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے مرکزی رہنما وسیم بٹ کے فرزند اور منہاج نعت کونسل کے رکن علی بٹ قادری نے گزشتہ دنوں آئرلیند میں گریجویشن کی تکمیل کی جس پر انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے عہدیداران، رفقاء و اراکین اور کمیونٹی کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی اور تہنیتی پیغامات دیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد 17 مئی 2016 کو ڈبلین میں مرزا رضوان بیگ کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے عہدیداران، تحریک انصاف آئرلینڈ کے صدر چوہدری عمران خورشید، دربار عالیہ چراغیہ والٹن (لاہور) کے سجادہ نشین پیر سید حافظ جواد حیدر شاہ، سید حماد حیدر شاہ، ڈاکٹر سلیم خان، مدثر علی، چوہدری عارف، رضوان احمد طور، سید ذیشان شاہ، سید سجاد شاہ، سرفراز احمد، میاں شہزاد حافظ محمد آصف، حافظ غضنفر، فرقان اسلم اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سیکرٹری فنانس حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے 05 مئی 2016 کو محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس سے علامہ محمد عدیل قادری نے خطاب کیا۔ قرآن خوانی کے بعد محفل کا آغاز تحریک انصاف آئرلینڈ کے سیکرٹری جنرل معید حامد نے تلاوت کلامِ مجید سے محفل کا آغاز کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سیکرٹری جنرل رضوان احمد طور نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جبکہ حافظ محمد صدیق نقشبندی نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے راہنماء مرزا رضوان بیگ کی رہائش گاہ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی راہنما اور پاکستان عوامی تحریک برطانیہ کے کوآرڈینیٹر الشیخ ابوآدم احمد الشرازی کی صدارت میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد آئرلینڈ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فروغ اور استحکام کے لئے کارکنان سے مشاورت کرنا تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر اظہارِ تشکر، تجدیدِ عہد اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی، درازئ عمر اور قیام امن کے لیے آپ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیرِاہتمام قائد ڈے سیمینار کا انعنقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے عہدداران، کارکنان، وابستگان اور مسلم کمیونٹی سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مورخہ 28 جنوری 2016ء منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ نے برے (Bray) اسلامک سنٹر ڈبلن میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انقعاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے کارکنان سمیت عشاقانِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ محفل کا انتظام وارث علی، کاشف سعید، اشرف قاضی، چوھدری امجد، سیف الاسلام اور ان کی ٹیم نے کیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے درینہ رفیق اور معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر سلیم شریف کی رہائش گاہ پر کارک (Cork) میں محفل میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر انیس، محمد آزاد، ڈاکٹر شاہد قائم خانی، ڈاکٹر علی اکبر، ڈاکٹر مشتاق احمد، محمد نصیر، محمد ارشد، وسیم بٹ اور محمد زوہیب بٹ سمیت عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام اسلامک سنٹر اتھلون میں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے مختلف مذہبی اور سیاسی تنظیموں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز قاری آصف نواز نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت فرقان اسلم، محمد شہزاد، محمد آصف اور ندیم صدیقی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا مقصد غلبہ حق اور شہادت عظمیٰ کے سوا کچھ نہ تھا، ان کے نزدیک اقتدار کا حصول یا سلطنت نہ تھا۔ شاید اسی لئے انہوں نے اپنے ذاتی اقتدار کے لئے انسانیت کا خون ناحق بہانے سے اجتناب کیا۔ انہوں نے کہا کہ خانوادہ اہلبیت سے محبت کرنے والو! اب وقت آن پہنچا ہے۔ حسینیت کے کردار کو اپنے قول وعمل میں زندہ کرو
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر محمد وسیم بٹ نے کہا کہ منہاج القرآن امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے کوشاں ہے۔ بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری کر کے خارجیت کے سامنے ایک دیوار کھڑی کردی ہے اور ان لوگوں کو بےنقاب کیا ہے۔
ڈبلن: منہاج القرآن آئرلینڈ نے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کی مناسبت سے الرحمٰن اسلامک سنٹر پورٹ لاؤس(Port Laoise) میں افظار ڈنر اور روحانی اجتماع کا خصوصی اہتمام کیا، جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگریٹو، عہدیداران اور کارکنان سمیت مسلمان کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے بعد باجماعت صلاۃ تراویح ادا کی گئی۔ جس کے فوراً بعد روحانی اجتماع کا آغاز ہوا۔ حافظ سعید احمد نے تلاوتِ قرآنِ مجید، جبکہ فرخ وسیم بٹ اور عبدالحفیظ نے بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں نعت اور قصیدہ بردہ شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درودوسلام کی محفل کا انعقاد فرخ وسیم بٹ کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جس میں منہاج القرآن کے اراکین و وابستگان کے علاوہ انگلینڈ سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
آئرلینڈ کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت اور آستانہ عالیہ شاہ دولہ دریائی(گجرات) کے سجادہ نشین پیر سید تصور حسین کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لئے المصطفیٰ اسلامک سنٹر لمرک میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ریفرنس میں قرآن خوانی کی گئی، جس کا اہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹو نے کیا۔ پیر غلام دستگیر نے قرآن وسنت کی روشنی میں ایصال ثواب کے عنوان پر خوب مدلل گفتگو کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دور حاضر کی ایسی دینی و انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی تبلیغی، اخلاقی وروحانی، فکری واجتہادی اور تحریکی وتنظیمی پروگرام نہ صرف اہل ایمان کے نظریات، اصلاح احوال امت اور غلبہ دین حق کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئرلینڈ میں بھی تحریک منہاج القرآن کے پیغام اور فروغ کے استحکام کے لئے باہمی غوروخوض اور مشاورت کے لئے جامع مسجد پورٹ یش میں میٹنگ رکھی۔
منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپنے دلوں کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جلا بخشنی اور قربت محبوب مقصود ہو تو درود وسلام سے بڑا وظیفہ نہیں ہوسکتا۔ آج کے اس پرفتن دور میں لوگون سے تعلق جوڑنے اور اپنی پریشانیوں کے لئے ان کے آگے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے کہ اپنے تعلق کو گنبد خضرا کے مکین سے جوڑا جائے اور اس تعلق کی مضبوطی کا واحد ذریعہ درودوسلام کے نذرانے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.