سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے 2 رکنی وفداعجاز رمضان کیانی (ناظم MQI جاپان) اور ماہا خان (ابارکی کین) نے مورخہ 24 ستمبر 2012 ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ ندیم احمد اعوان (اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس DFA) نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انٹرٹینمنٹ کے بعد ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات اور میٹنگ ہوئی جس میں محمد وسیم افضل، ندیم احمد اعوان اور میاں اشتیاق احمد بھی شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کی مرکزی اور صوبائی ایگزیکٹو باڈی کا دوسرا سہ ماہی اجلاس مورخہ 02 ستمبر 2012ء کوصوبہ شی زوکا کے نامازو شہر کی جامع مسجد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں منعقد ہوا جس کی صدارت سید عثمان شاہ بخاری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 19اگست 2012ء کو دوسرے بڑے مرکز مسجد المصطفیٰ ناگویا میں عیدا لفطر کا شاندار اجتماع منعقد ہوا، نما ز مقررہ وقت پر ٹھیک 9 بجے ادا کی گئی جس میں ناگویا کے گردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوگ بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ تکبیروں کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مسجد میں تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا، جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ17اگست 2012ء کو جامع مسجد المصطفیٰ ناگویا میں عظیم الشان شہادت مولائے کائنات کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت سید عثمان شاہ بخاری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ،جاپان) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 16 اگست 2012ء کو جامع مسجد المصطفیٰ مرکز منہاج القرآن ناگویا میں عظیم الشان محفل ختم قرآن منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان) مرکز المصطفیٰ کے زیر انتظام دوسرا آؤ دین سیکھیں کورس مورخہ 16 اگست 2012ء کو مکمل ہوگیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 09 اگست 2012ء بروز جمعرات عظیم الشان یوم شہادت سیدنا علی شیر خدا رضی اللہ عنہ منایاگیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان)کے زیر انتظام مرکز المصطفیٰ پرمورخہ 06 اگست 2012ء کو عظیم الشان غزوہ بدر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے احباب نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ابارکی کین، جاپان) باندو شہر کے باسیوں نے اپنے مرحوم ومغفور دوست اور منہاج القرآن ٹوکیو کے صدر محمد ابوبکر صدیق کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 27 جولائی 2012ء کو بعد نماز عصر مرکز جامع مسجد المصطفیٰ میں محفل کا انعقاد کیا۔
آئیں دین سیکھیں کورس کی کلاس علامہ حافظ محمد طیب (منہاجین) جو پاکستان سے نماز تراویح پڑھانے کے لئے جاپان آئے ہیں کلاس لے رہے ہیں۔ کلاس میں قرآن پاک کا تلفظ، فقہی مسائل، انبیاء وصالحین کے تذکرے اور اقوام عالم کے حالات پر گفتگو کی جاتی ہے۔ مرکز منہاج القرآن میں نماز عصر کے بعد ایک رونق کا سماں ہوتا ہے جس میں لوگ کلاس کے بعد اجتماعی درودوسلام پڑھتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ابارکی کین،جاپان) باندوشہر کی جامع مسجد المصطفیٰ میں ہر روز سینکڑوں روزہ دار روزہ افطار کرتے ہیں۔منہاج القرآن جاپان کے قائدین اور کارکنان اپنی محبت، شفقت اور حسن اخلاق کی وجہ سے ہر روز ہزاروں نیکیاں کما ر ہے ہیں۔افطار سے قبل علامہ محمد شکیل ثانی لوگوں کے سوالات پر مشتمل فقہی نشست کرتے ہیں
علامہ حافظ محمد طیب نے سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنھا کی عظمت پر سیر حاصل گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ سیدہ عالمین صرف دنیا کی سردار نہیں بلکہ آخرت میں بھی جنتی عورتوں کی سردار ہوں گی۔ یہ سرداری انہیں ورثے میں ملی ہے کیونکہ وہ کل کائنات کے رسولوں کے سردار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی ہیں، ان کے شوہر کل ولیوں کے امام ہیں، ان کے بیٹے جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں اور وہ خود جنتی خواتین کی سردار ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(جاپان) کے مرکز ابارکی کین کی جامع مسجد المصطفیٰ میں مورخہ 22 جولائی 2102ء کو عظیم الشان سیدہ کائنات فاطمۃ الزھرہ رضی اللہ عنھا کانفرنس منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے مرکز المصطفیٰ ابارکی کین میں قرآن مجید پڑھنے والے بچوں نے مورخہ 22 جولائی 2012ء کو کیک کاٹ کر رمضان المبارک کے پاک مہینے کا استقبال کیا۔
ماہ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں اللہ رب العزت کی رحمت، بخشش اور فضل و کرم کی برسات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے امسال بھی 30 روزہ دروس عرفان القرآن کے انتظامات و انصرامات مکمل کر لئے۔مرکز المصطفیٰ ابارکی کین کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔سحری وافطاری کے اوقات میں عوام الناس کی کثیر تعداد میں آمد نے روحانی ماحول بنا دیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.