سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پیر سید بنیامین شاہ ہاشمی آستانہ عالیہ جامع دارالقرآن ہاشمیہ راولپنڈی نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا 19 جولائی 2011ء کو وزٹ کیا۔ سینئر نائب ناظم حلقات درود و فکر محمد لطیف مدنی نے انہیں خوش آمدید کہا اور تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ ہمیں اللہ کو منانے کی جدوجہد ہر وقت جاری رکھنی چاہیے آج ہم رب کو منانے کی بجائے اسے ناراض کرنے والے اعمال کی کثرت کر رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے اللہ کی ناراضگی مختلف شکلوں میں دکھائی دیتی ہے۔ بندہ مومن ایک لمحہ بھی اللہ کی یاد سے غافل نہیں ہوتا۔ وہ دنیاوی فرائض کی ادائیگی میں بھی اللہ کو نہیں بھولتا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راوی ٹاؤن مغلیہ پارک شاہدرہ لاہور کے تحت منہاج فری پولی کلینک کے افتتاح کی تقریب مورخہ 16 جولائی 2011 کو منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخا ر شاہ بخاری تھے جبکہ MWF کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد معین، ڈاکٹر اصغر علی، ڈاکٹر قاسم و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 13 جولائی 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں دس روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں معلمین عرفان القرآن کورس نے شرکت کی۔ جس میں سینئر نائب ناظم حلقات درود و فکر علامہ محمد لطیف مدنی نے شرکاء کو تربیتی لیکچرز دیئے۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ائمہ و خطباء کی تیاری کیلئے مورخہ 15 مارچ تا 15 اپریل 2011ء مرکز پر ایک ماہ کے دورانیے پر مشتمل کورس منعقد ہوا جس میں 50 ائمہ و خطباء نے شرکت کی۔ کورس میں ائمہ و خطباء کی تحریکی و فکری جہتوں پر بھی تربیت کی گئی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دسواں تربیتی کیمپ برائے معلمین عرفان القرآن کورس 11 جولائی سے مرکزی سیکرٹریٹ پر جاری ہے۔ جس میں مذہبی سکالرز کو عرفان القرآن کورس کی تدریس کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 10 جولائی سے 20 جولائی 2011ء تک معلیمین عرفان القرآن کورس کے لیے 10 روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوا، جس کا اہتمام نظامت دعوت و تربیت کے شعبہ عرفان القرآن کورسز نے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامت تربیت کے زیراہتمام 4 جولائی تا 10 جولائی 2011ء کو منہاج گرلز کالج (ٹاؤن شپ) میں 7 روزہ اسلامک لرننگ کورس منعقد ہوا۔ اس کیمپ کا مقصد خواتین کی اخلاقی و روحانی تربیت، بنیادی اسلامی تعلیمات سے آگاہی اور بیداری شعور تھا۔
نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام رائے ونڈ میں 6 جولائی 2011 کو آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح کیا گیا جس میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن اور آئیں دین سیکھیں کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور معلم کورس ہذا علامہ محمد شفیق بغدادی نے شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام راجہ جنگ تحصیل و ضلع قصور میں 6 جولائی 2011 کو آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم شارٹ کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور مرکزی نائب ناظم شارٹ کورسز محمد شفیق بغدادی نے شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اور منہاج کالج فار ویمن کے اساتذہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور نئے اساتذہ کے لیے تدریسی مہارتوں کو سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا دورانیہ 4 جولائی تا 6 جولائی تھا۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جامع مسجد صادق ٹھوکر نیاز بیگ اقبال ٹاؤن میں 5 جولائی 2011ء کو عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
صوبائی ایگزیکٹو کونسل پنجاب کا ماہانہ اجلاس مورخہ 3 جولائی 2011ء بروز اتوار بوقت 10 بجے صبح مرکزی سیکرٹریٹ لاہور منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم امیر پنجاب نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ درود بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب معراج مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سالانہ پروگرام اور گوشہ درود میں ماہ جون 2011ء کا روحانی اجتماع 29 جون کو منعقد ہوا۔ پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے ہال میں کیا گیا، جہاں خواتین کے لیے الگ باپردہ انتظام تھا۔ پنڈال کے سامنے گوشہ درود کے گوشہ نشینان الگ نشتوں پر موجود تھے۔
پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس سٹڈیز اسلام آباد
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.