سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نئے عیسوی سال پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم سال نو کے آغاز کرپٹ اور استحصالی نظام کو سمندر برد کرنے کا عہد کر کے عملی جدوجہد سے سال 2014 کو انقلاب کا سال بنا دے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال غیر آئینی طریقے سے جو نام نہاد جمہوری حکومت تشکیل دی گئی ہے اس نے سات ماہ میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اور لوٹ مار کا ایسا بازار گرم کیا ہے کہ جس کی مثال گذشتہ 66سالوں میں نہیں ملتی۔
مؤرخہ31 دسمبر 2013ء انٹرفیتھ ہیپی نیو ایئر 2014ء اور کرسمس کے حوالہ سے ایک خوبصورت تقریب URI پاکستان اور پیس سنٹر لاہور کے زیر اہتمام پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے میزبان ڈاکٹر جیمز چنن، یوئیل بھٹی، ثبینہ رفعت کی خصوصی دعوت پر ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل سہیل احمد رضا اور صدر پیس اینڈ اینٹی گریشن اٹلی محمد اشرف کھوکھر نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی آرچ بشپ لاہور، کیتھولک چرچ آرچ بشپ رابرٹ سبسطین شا تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کی مہنگائی، کرپشن اور لا قانونیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا آغاز ہو گیا ہے۔ ریلی ناصر باغ تا اسمبلی ہال ہو گی جس سے ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ ریلی میں 40 سے زیادہ مزدور، کسان، طلبہ، تاجر، سماجی اور سیاسی جماعتوں سمیت عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر شریک ہے۔ نوجوان، خواتین، بچے، بوڑھے اور تمام ریلی کے شرکاء آئین کے آرٹیکل 38 کا نفاذ چاہتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف تنگ آ چکے ہیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ لاہور کی ریلی حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔ مال روڈ پر انسانوں کے سمندر کا کوئی سرا دکھائی نہ دینا دلیل ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ پسے ہوئے عوام کو ڈاکٹر طاہر القادری کی شکل میں حقیقی لیڈر مل چکا ہے اب آمریت زدہ حکمرانوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی جس میں لاکھوں مرد و خواتین شریک تھے سے انار کلی چوک میں خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ سرزمین لاہور کے غیور عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ اس دھرتی کے بیٹے، بیٹیاں انقلاب کی صبح تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی، انتخابی اور اشرافیہ کی آمریت مسلط ہے، جمہوریت کا وجود نہیں البتہ مجبوریت کا نظام مسلط ہے جو عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہاہے۔ آئین کے آرٹیکل 38 کا انقلاب لائیں گے جسکے بعد عوام کی حکومت عوام میں سے عوام کیلئے بنے گی۔ 65سال سے مثبت تبدیلی کا راستہ روکنے والے اب عوامی سیلاب میں بہنے والے ہیں۔ لاہور کے غیور عوام نے کرپشن اور مہنگائی کی آگ میں جلانے والے مقتدر طبقے کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔ لاکھوں افراد کا ٹھاٹیں مارتا عوامی سمندر پاکستان عوامی تحریک کی آواز انقلاب پر اعتماد کا مظہر ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ نہ انتہا پسندی چاہتے ہیں نہ ملا ازم، لوگ گھروں میں بیٹھ کر کڑھنے اورجلنے کی بجائے کرپٹ نظام کے خلاف باہر نکلیں، 24 گھنٹوں میں انقلاب آ جائے گا۔ لاہور میں مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کے خلاف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کی کیطرف گامزن ہونے کا وقت آگیا ہے، حکمران عوام کو حقوق دیں ورنہ عوام ان سے اقتدار واپس لے لیں گے۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار اور قومی وسائل پر ایک ہی خاندان کے چند افراد قابض ہیں جو قومی اداروں کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کر کے اپنی تجوریاں بھرنا چاہتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کو ایک آزاد کمیشن تشکیل دے کراس کو روکنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھناؤنی کرپشن، بیروزگاری اور مایوس کن طرز حکمرانی کے خلاف قوم کو بیدار کر رہے ہیں۔ میرا راستہ پر امن انقلاب ہے۔ اقتدار عوام کو منتقل کریں گے خواہ جام شہادت نوش کرنا پڑے۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے 137 ویں یوم ولادت کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قائد کے پاکستان کے باسی کرپٹ اور استحصالی نظام کے باعث چند خاندانوں کے ہاتھوں غلام بنے ہوئے ہیں۔ آج غلامی کی زنجیروں کو قومی شعور سے توڑنے کا عہد کرنا ہو گا۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا پاکستان سیاستدانوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اس لئے نظریاتی ریاست کو بچانے کیلئے عوام کو مفاد پرستانہ سیاست کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فیس بک پیج (FB/TahirulQadri) پر فینز کی تعداد ایک ملین ہونے پر ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے تمام صارفین و رضاکاران سوشل میڈیا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی لیڈروں میں سب سے زیادہ جس شخصیت کو سوشل میڈیا پہ ڈسکس کیا جا رہا ہے وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہیں۔
ہیپی کرسمس کے موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد شاہ نے کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان مال روڈ لاہور میں بشپ عرفان جمیل، ریورنڈ شاہد معراج اور ریورنڈ قیصر ندیم جوزف سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے کرسمس کی مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں آرچ بشپ رابرٹ سبسٹین شاہ سے بھی ملاقات کی اور تمام مسیحی برادری کو نظامت بین المذاہب اور شیخ الاسلام کی جانب سے مبارکباد دی۔ نیز نولکھا پیریسٹیرئن چرچ میں ریورنڈ ڈاکٹر مجید سے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہر سال 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رضی اللہ عنہ کا یوم پیدائش جوش و خروش سے تو ضرور مناتے ہیں مگر یہ بات بدستور اپنی جگہ موجود ہے کہ بابائے قوم کیسا پاکستان چاہتے تھے۔ کیونکہ نا اہل حکمران اور سیاستدان اسے بھلانے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔ آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ ہم قائد کے نظریات کی طرف لوٹ آئیں۔ ہم من حیث القوم وطن عزیز میں سماجی انصاف کے حصول، رواداری کے فروغ، مذہبی عقائد و نظریات کو جبر سے مسلط کرنے کی غلط روش سے اجتناب کریں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے فائنل ایئر کے طلبہ نے شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس کی صدارت محترم پروفیسر محمد صادق قریشی (وائس پرنسپل تربیت) نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا جس کی سعادت قاری عاطف بشیر نے حاصل کی، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں معروف ثناء خواں سید عبد الرؤف شاہ بخاری (پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز دنیا پور برانچ) اور رضوان ولایت نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
تحریک منہاج القرآن قصور رادھا کشن کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر حاجی رفیق نجم اور محمد رضا قادری نے خصوصی شرکت کی اور کارکنان کو ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کے سلسلے میں خصوصی ہدایات دیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری کے خلاف 29 دسمبر کو احتجاجی ریلی نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران 6 ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر سکے، بدامنی قتل و غارت عروج پر ہے۔ 29 دسمبر کی احتجاجی ریلی کا مقصود آرٹیکل 38 کا نفاذ ہے۔ 15 قومی ادارے فروخت کرنے سے قبل ہی 110 ارب روپے کی کک بیکس وصول کر لی گئیں ہیں۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 38 میں ہر پاکستانی شہری کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کا ذکر ہے۔ روٹی، کپڑا، مکان ہر شخص کا یکساں حق ہے۔ علاج معالجے کی سہولت، تعلیم ہر شخص کے بنیادی حقوق ہیں لیکن حکومت آئین کے آرٹیکل 38 پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ نظام کی تبدیلی کی جو موثر آواز ڈاکٹر طاہر القادری نے بلند کی ہے وہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ وکلاء تبدیلی کی جدوجہد میں پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.