سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے صدر ملک محمد اسلم حماد نے شرکاء عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’تحریک منہاج القرآن کے وہ عظیم کارکنان آج یہاں آئے ہوئے ہیں جنہوں نے قائدِ انقلاب کی ہر پکار پر لبیک کہا خواہ وہ 23 دسمبر کے عظیم الشان جلسہ کا موقع ہو، 14 جنوری کے یاد گار لانگ مارچ کی جما دینے والی سردی کے لمحات ہوں یا 11 مئی کو باطل نظام کے خلاف اعلانِ بغاوت ہو لودہراں کے کارکنان اپنے قائد کے ہمراہ استقامت اور ولولہ کا پہاڑ بن کر اپنے قائد کے مطالبات کے لئے ڈٹے رہے، اس عظیم کاوش پر میرا دل چاہتا ہے کہ اپنے ان ساتھیوں کا ماتھا چوموں‘۔
لودھراں: کثیر تعداد میں لوگ اعتکاف بیٹھنے کے لیے لاہور روانہ ہو گئے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست کا انعقاد میونسپل اسٹیڈیم میں کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جبکہ نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر القادری نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید جعفر رضا شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب، راؤ اسحاق خان، الحاج قدیر احمد شجرا، حافظ شیر محمد آرائیں، پیر سید شفیق شاہ بخاری نے شرکت کی۔
علامہ حافظ یاسر نسیم نقشبندی نے دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے وجود میں فساد کو ازل سے رکھا گیا ہے۔ انسان اگر ان فسادات پر قابو پا لے تو اشرف المخلوقات وگرنہ جانوروں سے بھی بدتر ہے۔ انسانی وجود میں موجود خرابیوں اور فسادات پر قابو پانا ہی تزکیہ نفس ہے۔
صاحبزادہ علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے لودہراں میں دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اپنی فطرت میں جنگ و جدال، فتنہ گری، مار دھاڑ، تاخت و تاراج اور دہشت گردی کا دین نہیں۔ یہ دین روا داری الفت و محبت اور امن کا دین ہے۔ شیطانی قوتیں اسلام کے غزوات کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کر رہی ہیں حقیقت میں دین اسلام سے بڑھ کر امن و آشتی کا حکم دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا۔ مومن کا معنی ہی امن دینے والا اور مسلم کا معنی ہی سلامتی دینے والا ہے۔
اللہ رب العزت نے کو مخدوم کائنات بنایا کائنات کا ذرہ ذرہ خدمت انسان پر معمور ہے رب نے پوری کائنات کو انسان کے لئے اور انسان کو اپنے لئے بنایا۔ انسان کی عظمت و پستی کا دارو مدار بندگی خدا میں ہے ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ محمد افضال احمد قادری نے تحریک منہاج القرآن سالانہ 5 روزہ دروس عرفان کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی دعوتی مہم کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان نے بازار میں تاجران اور عوام الناس کو دعوتی کارڈ اور برشرز تقسیم کیے۔ کارکنان کو اس سلسلہ میں مختلف کمیٹیوں میں تقسیم کر کے بازار کے اطراف و اکناف میں پھیلا دیا گیا اور شہر کے عمائدین، معززین تاجران، وکلاء، اساتذہ اور انتظامیہ تک دروس عرفان القرآن کی دعوت کو پہنچایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے وفد نے ڈی سی او لودھراں خالد سلیم سے ملاقات کی۔ وفد نے ڈی سی او کو تحریک منہاج القرآن کے پانچویں سالانہ پانچ روزہ دروس عرفان القرآن میں شرکت کی دعوت دی جسے ڈی سی او نے بخوشی قبول کیا۔ ملاقات میں ڈی سی او نے تحریک منہاج القرآن کے پرامن کردار کو خوب سراہا اور امن کے پرچار کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو داد تحسین پیش کیا۔
لودہراں: آہوں اور سسکیوں سے لبریز پرنور روحانی سالانہ شب بیداری بسلسلہ شب براءت کا اہتمام تحریک منہاج القرآن نے کیا اس عظیم الشان پروگرام کا انعقاد بمقام منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں ہوا جس میں اہل اسلام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے روٹھے ہوئے مولا کو منانے کے لیے مناجات کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام تمام یونین کونسل کے کارکنان کا اجلاس ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد عابد خان نے حاصل کی اور سب نے ملکر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود شریف کا نظرانہ پیش کیا۔
وجہہ تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان معراج اسلام کی سلطنت کا اہم ستون ہے ذات محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رفعت کا ادراق عقل انسانی کے بس میں نہیں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو فقط اس قرب خدا وندی کی عظمتوں سے لطف اٹھانے کے لئے شب معراج اپنے محبوب آقا و مولا کی شان معراج کے تذکار کر کے اپنے ایمانوں کو معراج بخشتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 11 مئی کے دھرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔اجلاس میں ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں نے اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شعوری جنگ نے کرپٹ سیاسی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کے نگران علامہ فیاض بشیر قادری مہمان خصوصی تھے جبکہ اجلاس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن میں خصوصی شرکت احمد نواز انجم امیر تحریک پنجاب نے کی۔
لودہراں: ماہنامہ درس عرفان القرآن کی 94 ویں نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے درس قرآن دیا۔ اس محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا، جس کے بعد سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ ناز میں ہدیہءِ عقیدت پیش کیا گیا۔ علامہ محمد فیاض بشیر نے خصوصی خطاب فرمایا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.