سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکپتن شریف: علامہ سرفراز احمد نے برائٹ اینڈ گروم مارکی پاکپتن شریف میں جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے قرآن و سنت کی روشنی میں دینی تعلیمات کی اہمیت، اصلاحِ نفس اور معاشرتی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دروسِ عرفان القرآن کا یہ سلسلہ عوام الناس کو قرآنِ حکیم کے پیغام سے قریب کرنے اور ان کے اندر عملی تبدیلی پیدا کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔
پاکپتن شریف: علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نائب ناظم مرکزی نظامتِ دعوت نے برائیڈ اینڈ گروم مارکی میں پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی منعقدہ نشست سے "خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار" کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں مدلل اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم خاندان ہی صحت مند اور باوقار معاشرے کی بنیاد ہے۔
علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نائب ناظم مرکزی نظامتِ دعوت نے برائیڈ اینڈ گروم مارکی میں پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی منعنشست سے "خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار" کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں مدلل اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم خاندان ہی صحت مند اور باوقار معاشرے کی بنیاد ہے۔
قربانی ہر صاحب حیثیت پر فرض ہے: خرم نواز گنڈاپور
تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز پاک پتن کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا خصوصی خطاب دکھایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز پاکپتن شریف کے زیر اہتمام 6 روزہ دروسِ عرفان القرآن کی پانچویں نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نائب ناظم دعوت نے فکر آخرت کے موضوع پر مدلل گفتگو کی۔
تحریک منھاج القرآن و جملہ فورمز پاکپتن شریف کے زیراہتمام الفرید شادی ھال میں 6 روزہ دروس قرآن کی چوتھی نشست سے مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد احسان رضوی نے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور عصر حاضر کے موضوع پر پرمغز، مدلل خطاب کیا۔
نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی پاکپتن شریف، گوجرانولہ اور سیالکوٹ کے ایگزیکٹیو کونسل اجلاسوں میں شرکت و خطاب، اجلاسوں میں تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار کونسل ہال میں ٹریننگ کیمپ برائے معلمین مراکز علم کا انعقاد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن عارف والہ قبولہ شریف ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ اس موقع پر رشید احمد رضا، ڈاکٹر محمد رفیق یاسر، قاری ریاست علی چدھڑ اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کو تنظیمی نیٹ ورک کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کے جملہ فورمز کے صدرور اور ناظمین کا اجلاس ضلعی آفس میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن پاکپتن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکپتن شریف کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیر اہتمام 11 نومبر 2018ء کو استقبال ربیع الاول شریف کا سالانہ عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جسمیں سینکڑوں عاشقان مصطفی ﷺ نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔ ریلی کی قیادت ڈوویژنل کوآرڈنیٹر پاکستان عوامی تحریک حاجی اسلم طاہر، سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، ڈسٹرکٹ صدر تحریک سید ابو دائود شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ ناظم عقیل شہباز ایڈووکیٹ، ناظم ویلفیئرشیخ محمد اشرف حیدری نائب صدر PAT رانا غلام مصطفی فریدی نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.