سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سرپرست تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف رانا منظور علی وامیر تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف سید ابوداؤد شاہ نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن رانا غلام مصطفی فریدی، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن میاں محمد شریف سسل، تحصیل صدر شیخ محمد اشرف حیدری نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ پاکپتن شریف میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف کے زیر اہتمام مورخہ 13 جنوری 2014ء کو پلے گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی میلاد کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات شرکت کریں گے جن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعہ سے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام 5 جنوری 2014ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان میلاد مارچ نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔ میلاد مارچ کا باقاعدہ آغاز عصر کی نماز کے فوراً بعد پلے گراؤنڈ پاکپتن شریف سے ہوا اور پورا شہر آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں، حضور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے تو دل جگمگائے، مرحبا یا مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مرحبا یا مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداؤں سے گونج اُٹھا۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن کے زیر اہتمام تحصیل عارفوالہ میں مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکرز کی ٹریننگ کیلئے علامہ عبدالطیف مدنی کوآرڈینیٹر ساہیوال ڈوویژن وامیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو داؤد شاہ بخاری خصوصی طور پرعارفوالہ تشریف لائے۔ ٹریننگ کیمپ کے موقع پر کوآرڈنیٹر ویمن لیگ محمد جاوید عوامی، تحصیل عارفوالہ کے صدر رشید رضا، تحصیل ناظم عارفوالہ قمر شہزاد وتحصیل کے تمام عہدیداران کے علاوہ علاقہ بھر کے مرد وخواتین ورکرز نے شرکت کی۔
مورخہ 25 دسمبر 2013ء بروز بدھ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل پاکپتن شریف کے زیر اہتمام سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان عبدالعمار منہم وڈوویژنل کوآرڈنیٹر رائے منظور احمد کھرل کی زیر قیادت استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں تحصیل بھر سے طلباء نے شرکت کی۔
مورخہ 20 دسمبر 2013ء بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیر اہتمام 29 دسمبر کی ریلی میں شرکت کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس تحصیل ہیڈ کواٹر پاکپتن شریف میں ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلی عہدیداران کے علاوہ MYL, MSM اور منہاج القرآن علماء لیگ کے جملہ عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیر اہتمام مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا اہتمام 15/SP میں کیا گیا جہاں یونین کونسل نمبر 12, 13, 14 تحصیل پاکپتن کے ورکرز کی مصطفوی کارکنان کی تیاری کے حوالہ سے ٹریننگ کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں امیر تحریک ابو داؤد شاہ بخاری نے ٹریننگ کیمپ کے اغراض ومقاصد بیان کیے اور شرکاء کو ڈاکومنٹری ’’انقلابی ساتھیو بڑھتے چلو‘‘ دکھائی گئی۔ ورکرز کی ٹریننگ کیلئے علامہ غلام مرتضیٰ علوی مرکزی ناظم تربیت خصوصی طور پر پاکپتن تشریف لائے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ رانا منظور علی، امیر تحریک پاکپتن سید ابوداؤد شاہ بخاری، ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن رانا غلام مصطفی فریدی کے علاوہ تینوں تحصیلوں کے جملہ فورمز کے صدور، ناظمین و دیگر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل پاکپتن کے زیراہتمام منہاج القرآن یوتھ لیگ کا 25 واں یوم تاسیس احسن طریقہ سے منایا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔ یوم تاسیس کے موقع پر سرپرست اعلیٰ رانا منظور علی، امیر تحریک پاکپتن سید ابو داؤد شاہ بخاری، ناظم ڈسٹرکٹ پاکپتن رانا غلام مصطفی فریدی و ناظم تحصیل پاکپتن محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں یوتھ لیگ کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی کے طور پر ڈویژنل کوآرڈنیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ رانا محمد شکیل نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن نور پور پاکپتن شریف کے زیراہتمام پیغام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد منہاج کالج نور پور میں کیا گیا۔ جسمیں کالج ہذا کے طلباء وطالبات کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ سے مرد وخواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد آقائے دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی گئی، بعد ازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ منقبت پیش کی گئی۔
(مؤرخہ 22 نومبر 2013ء) تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپور کی میٹنگ پُل شاہ داؤد ڈیرہ محمد اشرف اوورسیر میں منعقد ہوئی جس میں امیر تحریک ضلع پاکپتن ابو داؤد شاہ بخاری اور یونین کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ غضنفر علی نے حاصل کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد حافظ عامر اشرف نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بعد ازاں ابو داؤد شاہ بخاری امیر تحریک پاکپتن شریف نے شرکاء سے پُر مغز خطاب کرتے ہوئے موجودہ دور میں حسینی کردار کو زندہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مورخہ 12 نومبر 2013ء بروز منگل بعد از نماز عصر تحریک منہاج القرآن تحصیل نور پور کی میٹنگ گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ ماہی میں ہوئی۔ جس میں امیر تحریک ضلع پاکپتن ابو داؤد شاہ بخاری اور یونین کونسل کے تمام فورمز کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 8 نومبر 2013ء بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز عصر تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپور کی میٹنگ محمد حسین بھٹی ایڈووکیٹ کے ڈیرہ ڈھپئی میں ہوئی جسمیں امیر تحریک ضلع پاکپتن ابو داؤد شاہ بخاری اور یونین کونسل کے تمام عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.