سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 07 دسمبر 2012 بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 2 کی کارنر میٹنگ تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن شیخ محمد اشرف حیدری کے گھر منعقد ہوئی، جسمیں UC 2 کے ناظمین نے شرکت کی۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز عشاء کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعدازاں میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے بہت سے اہم امور پر غور و فکر کیا گیا۔
مورخہ یکم دسمبر 2012 بروز ہفتہ تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 4 کی کارنر میٹنگ یونین کونسل 4 کے دفتر میں ہوئی جسمیں صدر تحصیل پاکپتن تحریک منہاج القرآن شیخ محمد اشرف حیدری، ناظم تحصیل پاکپتن تحریک منہاج القرآن فخر سعید جٹ، نائب ناظم محمد عقیل شہباز اور ناظم مالیات وحید شہزاد بھٹہ تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کے علاوہ UC 4 کے ناظمین و عہدیداران نے شرکت کی۔
مورخہ 2 دسمبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 12,13,14 کی کارنر میٹنگز یونین کونسل 4 1 کے دفتر میں ہوئیں۔ جن میں تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن فخر سعید جٹ اور تحصیل نائب ناظم تحریک منہاج القرآن محمد عقیل شہباز کے علاوہ UC 13,14 کے ناظمین و عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کا ہفتہ وار اجلاس 2 دسمبر 2012ء کو ہوا۔ یہ میٹنگ تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن چوہدری فخر سعید جٹ، الحاج رانا منظور علی امیر تحریک ضلع پاکپتن، اسلم طاہر سرپرست ساہیوال ڈویژن کے علاوہ تمام ضلعی ناظمین اور تمام تحصیلی باڈی بشمول UC'S کے ناظمین نے بھی اجلاس میں بھرپورشرکت کی۔
مورخہ 30 نومبر 2012 بروز جمعۃ المبارک کو تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 2 کی کارنر میٹنگ تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن فخر سعید جٹ کے گھر پر ہوئی، جس میں صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری اور UC 2 کے ناظمین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنما محمد لطیف مدنی اور تحریک منہاج القرآن پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر عتیق چوہدری نے تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے مرکزی آفس میں ایک پُر ہجوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر سیاست نہیں ریاست بچانے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
مورخہ 18 نومبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام جامعہ مسجد حیدری محلہ نوری یونین کونسل نمبر 3 میں ماہانہ درس قرآن و شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جسمیں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام یونین کونسل نمبر 3 بمقام قادری ڈیرہ پر شیخ الاسلام کی آمد کی سلسلہ میں "آؤ پاکستان بچائیں!" کے عنوان سے بنائی گئی سی ڈی پروجیکٹر پر چلانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے جملہ عہدیداران و وابستگان کے علاوہ کثیر تعداد میں غیر تحریکی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔
مورخہ 24 اکتوبر 2012 بروز بدھ تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کا اجلاس ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن پاکپتن کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں تمام ضلعی و تحصیلی عہدیداران بشمول تمام UC'S کے ناظمین نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مرکز سے تشریف لائے ہوئے تحصیل پاکپتن شریف کے کوآرڈنیٹر استقبال و آغاز انقلاب مہم علامہ محمد لطیف مدنی نے کی۔
مورخہ 21 اکتوبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام جامع مسجد اللہ بخش کوریہ یونین کونسل نمبر 5 میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں محمد اظہر فریدی صدر منہاج نعت کونسل نے نہایت خوبصورت انداز میں آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی۔
مورخہ 05 اکتوبر 2012 بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کی ماہانہ میٹنگ تحصیل دفتر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن میں ہوئی، جس میں تمام ضلعی عہدیداران ضلع پاکپتن اور تمام تحصیلی باڈی بشمول تمام UC'S اور منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے جملہ ناظمین و صدور نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کی خاص بات قاری ریاست علی چوہدری نائب ناظم اعلیٰ پنجاب و کوآرڈینیٹر ساہیوال ڈوویژن اور حاجی محمد اسلم سرپرست ساہیوال ڈوویژن کی آمد تھی۔
مورخہ 23 ستمبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کے زیراہتمام جامعہ مسجد اللہ بخش کوریا میں کامیاب ماہانہ درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ محمد رضا قادری نے بہت خوبصور ت انداز میں آقاء دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت مبارکہ اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔
مورخہ 09 اگست 2012ء بروز جمعرات صبح 8:00 بجے تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں شریک ہونے والے تقریباً 30 سے زائد معتکفین کا قافلہ مرزا راحیل بابر ناظم تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن کی قیادت میں لاہور روانہ ہوا۔ صدر، ناظم و نائب ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف نے اس قافلہ کو بہت سی دعاؤں کے ساتھ منزل کی طرف روانہ کیا۔
اظم تحصیل پاکپتن فخر سعید جٹ نے ماہانہ میٹنگ کی اہمیت و افادیت اور مرکز کی جانب سے دیے گئے زکوۃ مہم، اعتکاف مہم اور 4 نومبر کے ٹارگٹس کے حصول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہر اعتکاف میں اس دفعہ تحصیل پاکپتن سے 30 افراد کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے
اجلاس کا باقاعدہ آغاز مغرب کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت یونین کونسل ہوتہ کے ناظم ڈاکٹر محمد اسلم نے حاصل کی۔ بعد زاں محمد امداد ناظم ممبر شپ یونین کونسل 12 نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آقاء دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی سعادت حاصل کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.