سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن فیروز والہ کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز مورخہ 4 مارچ 2012ء سے ہوا جس کی افتتاحی تقریب ختم نبوت ہال فیروز والہ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سینئر نائب ناظم دعوت وتربیت محمد شریف کمالوی اور معلم آئیں دین سیکھیں کورس سید مظہر علی شاہ کے علاوہ فیروز والہ کے عہدیداران صدر تحریک فیروزوالہ نجیب اللہ، ناظم تحریک فیروز والہ محمد امین عاقب، سرپرست تحریک فیروز والہ محمد افضل اور ویمن لیگ فیروز والہ نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن شاہکوٹ کے زیراہتمام مورخہ 11 فروری کو بعد از نماز مغرب منہاج ہاؤس سٹریٹ، وارڈ نمبر 13 مین بازار شاہکوٹ میں ماہانہ درسِ حدیث کی 35 ویں نشست منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محمد شفیق طاہر صدر تحریک منہاج القرآن شاہکوٹ نے کی۔ علامہ سید ہدایت رسول شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس پر عمل پیرا کچھ اس انداز میں ہوں جیسے علامہ اِقبال نے اپنے شعر میں کہا کہ
تحریک منہاج القرآن تحصیل شرقپور شریف نے 12 ربیع الاول بمطابق 5 فروری کو 50 واں گولڈن جوبلی درس عرفان القرآن بسلسلہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نور محل شادی ہال شرقپور میں منعقد کیا جس میں شرقپور شریف اور گرد و نواح سے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی تیاریاں یکم ربیع الاول سے ہی شروع کر دی تھیں۔ مصطفوی سٹو ڈنٹس مومنٹ کے نوجوانوں رانا محمد عثمان غنی،حافظ حسن طارق وغیرہ نے 11 دن لگاتار دعوتی کیمپ کا اہتمام کیا جس میں عالمی میلاد کانفرنس کے علاوہ درس عرفان القرآن کی دعوت بھی دی گئی۔جس کے وجہ سے 12 ربیع الاول کے دن صبح ہی سے خواتین و حضرات کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہدِوفا کریں کے عنوان سے تحریک منہاج القرآن تحصیل مانانوالہ کی یونین کونسل 99 گاؤں واڑہ امام دین شرقی میں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت اور 12 ربیع الاول کو میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جلوس اور محافل کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 29 جنوری کوتحریک منہاج القرآن واڑہ امام دین شرقی کے سیکرٹری کوآرڈینیشن میاں محمد ذیشان تبسم نے ایگزیکٹیو کے اجلاس کو انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شرقپور شریف کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں 49 واں ماہانہ درس عرفان القرآن 6 دسمبر 2011ء کو منعقد ہوا۔ یوم عاشور 10 محرم الحرام کو پروگرام کا انعقاد نور محل شادی ہال شرقپور شریف میں ہوا جہاں شرقپور شریف اور گردونواح سے سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ پروگرام میں حاجی محمد الیاس قادری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کی ذیلی تنظیم واڑہ امام دین شرقی (مانانوالہ) کے زیراہتمام مرکزی آفس میں علاقہ کے مستحق اور غریب ہم وطنوں کو عیدالاضحیٰ کی خوشیوں میں شریک کرنے کےلئے مستحقین اور ضرورت مند لوگوں میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مستحقین اور یتیم بچوں میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے۔
تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کے زیراہتمام پانچویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ یکم اکتوبر بروز ہفتہ 2011ء کو جامع مسجد مدینہ گاؤں واڑہ امام دین شرقی میں منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت قاری محمد احمد رضا رضوی نے کی جبکہ صاحبزادہ طاہر محمود رضوی نے خصوصی طور پر شرکت کی
خانقاہ ڈوگراں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دارالاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد 20 نومبر 2010ء کو ہوئی۔ جس میں 10 جوڑوں کی رخصتی ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری، سردار عرفان ڈوگر ایم این اے، ڈاکٹر شیخ محمد جمیل اختر، ڈاکٹر محمد حفیظ، ڈاکٹر ماریہ حفیظ، پیر محمد مظہر قادری اور صاحبزادہ میاں مظفر حسین نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن یو تھ لیگ تحصیل نارنگ منڈی کے زیر اہتمام قائد ڈے کے حوالے سے ’’سفیر امن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ‘‘ کا انعقاد ہوا۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز بلدیہ گروانڈ نارنگ منڈی میں ہوئے۔ فائنل میں نارنگ منڈی A اور نارنگ منڈی B ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔
تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف کے زیر اہتمام 11 ربیع الاول بروز جمعۃ المبارک صبح 10 بجے ایک عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول، منہاج پبلک سکول، زینت مسلم ماڈل سکول اور جامعہ نبویہ حفظ القرآن کے ہزاروں طلبہ کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شرقپور شریف کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ تقریب 19 فروری کو منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول شرقپور شریف میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری دلدار حسین نے حاصل کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانقاہ ڈوگراں کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 16 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود اور امیر پنجاب احمد نواز انجم، پیر سید عظمت علی شاہ بخاری، میاں مقصود احمد، شیخ ارشد، چوہدری محمد یعقوب، میاں منور حسین ڈوگر، الحارج رائے اعجاز احمد خان اور چوہدری سرور حسین مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف کے زیراہتمام گزشتہ روز ماہانہ درس عرفان القرآن کا آغاز کیا گیا۔ نور محل شادی ہال میں منعقدہ اس پروقار تقریب کی صدارت علامہ ڈاکٹر نور محمد نصرت نوشاہی نے فرمائی جبکہ مہمانان گرامی سٹی ناظم شرقپور شریف ڈاکٹر رؤف احمد، سٹی نائب ناظم جناب چوہدری رفیع رضا (پرنسپل منہاج ماڈل ہائی سکول) اور علامہ اسلم علی ساقی صدر مدرس جامعہ شیر ربانی شرقپور شریف تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.