سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے ’پاکستان اور حقیقی جمہوریت‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے اہل پاکستان! گھبرانا نہیں، صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔ یہ کرسی صدا کسی کے پاس نہیں رہتی، سوچ بدلے گی، انقلاب آکر رہے گا اور پھر سب کو حساب دینا پڑے گا۔ غریبوں کے محلات اجاڑ کر ظلم کی بستیاں آباد کرنے والوں کی موٹی گردنیں مروڑ دی جائیں گی۔ ہماری جدوجہد سے بیدار ہونے والا شعور رنگ لائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات کے نتیجے میں پاکستان میں مخلوط حکومت تشکیل پائے گی جس میں کم و بیش پچاس آزاد ارکان منتخب ہوں گے جن کے منہ مانگے دام دینے والا گروہ حکومت تشکیل دے گا۔ قومی انتخابات میں تمام جماعتوں کو مساوی میدان نہیں دیا جا رہا جبکہ کسی خاص وجہ سے طالبان پنجاب پر خصوصی رحم کھائے ہوئے ہیں اور باقی تین صوبوں کو اپنے عتاب کا نشانہ بنایا ہوا ہے جو پاکستانی قوم کے لیے اہم پیغام ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین اور جملہ مسلمانوں سے رات کے پچھلے پہر جاگ کر خود کو خدا اور مصطفی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر سمجھتے ہوئے اسے زندگی کا معمول بنا لینے کی تلقین کی اور کہا کہ اس سے خدا کے حضور قربت، بخشش و مغفرت، شفا، اطمینان قلب اور روحانی لذت نصیب ہوگی۔
آئندہ ماہ میں ہونے والے انتخابات غیرآئینی، غیر اخلاقی اور غیر جمہوری عمل ہے۔ ایک غیر آئینی اور جانبدار الیکشن کمیشن کیسے صاف اور شفاف انتخابات کروا سکتا ہے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے آئین کی شق 62 اور 63 کو محض ڈرامہ اور مذاق بنا دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی، سیکرٹری جنرل سید علی عباس بخاری، معظم رضا، نوید احمد قادری اور ابو آدم احمد الشیرازی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
بانی پاکستان کے کردار اور امانت و دیانت پر شک کرنے والے در اصل اپنے جرائم چھپانا چاہتے ہیں۔ آئین کی شق 62، 63 کو نہ ماننا آئین سے بغاوت ہے۔ قوم کو گمراہ کرنے والا کوئی وکیل ہو یا سیاستدان اس پر بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے نو منتخب صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے روزنامہ اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے برطانیہ میں روزنامہ اوصاف کو اپنے نہایت تجربہ کار اور با صلاحیت صحافی راجہ فریاد خان کو ایڈیٹر مقرر کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ وہ اپنے سابقہ ریکارڈ کو قائم رکھتے ہوئے نظریہ پاکستان کو فروغ دیں گے، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ اس سے روزنامہ اوصاف پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے کیونکہ ان کا اپنا فرزند اب انکے خیالات کی ترجمانی کرے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نے برطانیہ ویورپ میں مسلمان نوجوانوں کو ایسا اعتماد دیا ہے کہ وہ جدید علوم کی روشنی میں دین اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔
الیکشن کوئی مہندی کی رسم نہیں کہ جس کادل چاہے پلیٹ سجا کے شامل ہو جائے یہ پاکستان کا آئین، ایمان، اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کی شرط عائد کرتا ہے ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمدا فضل سعیدی نے مورخہ 04 اپریل 2013ء کو بریڈفورڈ میں منعقد ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا۔
لندن: لارڈ میئر آف آکسفورڈ سٹی نیاز عباسی نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ اپنے آبائی وطن کی عزت و توقیر میں اضافہ کیا ہے اور برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں کہ جس سے وطن اور عوام کی نیک نامی میں اضافہ ہی ہوا ہے۔
لندن: برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈ کے پاکستان نژاد ممبر لارڈ نذیر احمد نے لندن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان دو گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل ملاقات میں پاکستانی سیاسی و انتخابی نظام زیر بحث رہا۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان کے ساتھ ساتھ براعظم افریقہ کے مشرقی ملک صومالیہ کے مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کی گئی جن میں دارالحکومت موغا دیشو کے علاوہ Baidoa, Bakool, Shabelle, Lower اور Hiran شامل ہیں، جہاں ہزاروں افراد بھوک اور قحط سالی کی وجہ سے مختلف عالمی اداروں کی طرف سے قائم کئے گئے امدادی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ اور یورپ اس سال پاکستان کے دور دراز اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کرے گی تاکہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں غرباء اور مساکین او ردیگر ضرورتمندوں تک قربانی کاگوشت پہنچ سکے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیر اہتمام مورخہ 01 ستمبر 2012ء کو عید ملن پارٹی اور محفل سماع منعقد ہوئی۔تقریب میں منہاج القرآن فرانس کے بانی راہنماء حاجی گلزار احمد اور برطانیہ بھر سے علماء مشائخ اور منہاج القرآن کے کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (نیلسن، برطانیہ) کے زیر اہتمام مورخہ 05 جولائی 2012ء کو نیلسن مرکز پر سالانہ حلقہ درود وسلام کی محفل کا انعقاد کیاگیاجس میں نیلسن، برائر، فیلڈ، کولن، بلیک برن اور برنلے سے 250سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جاری مختلف منصوبہ جات کی تکمیل کے لئے ہر سال کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام زکوۃ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر فلاحی منصوبہ جات کی ڈاکومنٹریزچلانے کے ساتھ ساتھ لائیو چیئرٹی اپیل بھی کی جارہی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.