سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حویلی لکھا میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے انسان کی شخصیت کو روح، نفس اور جسم کے امتزاج سے مکمل کیا ہے، انسان کی شخصیت شریعت کے تابع طبیعت سے مکمل ہوتی ہے ۔ شریعت ظاہر کو سنوارتی ہے، جبکہ باکردار طبیعت باطن کو نکھارتی ہے۔ یہ دونوں پہلو انسان کو دین اور دنیا دونوں میں کامیاب بناتے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دیپالپور یوسی بھومن شاہ میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائیریکٹر شعبہ دعوت و تربیت حافظہ سحر عنبرین نے خطاب کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک دیپالپور ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادری، پاکستان عوامی تحریک کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر رفیع کمبوہ، جنرل سیکرٹری مرزا خالد، انجنیئر احمد اخوان اعوان اور علی حسنین سنجوکہ نے کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.