سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین و معتکفات سے خطاب کیا۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ شہرِ اعتکاف کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہرِ اعتکاف میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے تشریف لانے والے جملہ معتکفین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
شہرِ اعتکاف 2024 کی پہلی نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان خُدا کو کیوں مانیں؟ اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی پہلی نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن زیراہتمام جامع المنہاج میں منعقدہ شہرِ اعتکاف میں ایمان افروز روحانی ماحول میں نمازِ تراویح کی امامت قاری خالد حمید کاظمی، قاری انعام اللہ نعیمی اور قاری عبدالصمد نے کی۔ نمازِ تراویح میں ہزاروں معتکفین، شہرِ اعتکاف کے وزٹرز اور انتظامیہ کے افراد شریک تھے۔
تزکیۂ نفس، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی، تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف سے نماز تراویح براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔ ملک کے طول و ارض اور بیرونی دنیا سے ہزار ہا معتکفین اور معتکفات شہرِ اعتکاف کا حصہ ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہر اعتکاف میں شریک معتکفین سے استقبالیہ گفتگو
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اعتکاف گاہ میں لوگوں کی آمد اور رجسٹریشن کا سلسلہ جاری، شہرِ اعتکاف 2024ء میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ ’’خُدا کو کیوں مانیں؟ اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟‘‘کے موضوع پر 21ویں شبِ رمضان المبارک سے پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ رات 12 بجے خطاب فرمائیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ آج 31 مارچ ملک کے طول و ارض اور بیرونی دنیا سے ہزار ہا معتکفین اور معتکفات شہرِ اعتکاف کا حصہ بنیں گی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نمازِ تراویح کے بعد خصوصی خطابات کریں گے۔ امسال ان کے خطابات کی سیریز کا عنوان ''خدا کو کیوں مانیں اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟'' ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اپنے بندوں کو بھوک، ڈر، خوف، مصائب و آلام اور کبھی مالی آسودگی اور اپنی بے بہا نعمتیں عطا کر کے آزماتا ہے،
شہرِ اعتکاف 2024ء میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ’’اِصلاحِ اَحوال اور آدابِ زندگی‘‘ کے موضوع پر خطابات فرمائیں گے
شہرِ اعتکاف 2024 میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات بعنوان ’’خُدا کو کیوں مانیں؟ اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟‘‘
شہرِ اعتکاف 2024ء میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے فکری و تربیتی اور اِصلاحی خطابات کی سیریز بعنوان ''تاریخِ تصوف اور تعلیماتِ صوفیاء"
تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیراہتمام گوجرانوالہ، نارووال، ملتان، بورے والا اور لودھراں میں دروس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ ڈاکٹر ارشد محمود، علامہ فیاض بشیر قادری، علامہ مہتاب اظہر راجپوت اور علامہ سرفراز احمد قادری نے روح پرور اجتماعات سے خطاب کیا۔
شہرِ اعتکاف 2024ء میں صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری ’’راہِ محبت و شوق میں تعلق باللہ کے مختلف زاویے اور راستے‘‘ کے موضوع پر خطابات فرمائیں گے
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدر انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لاہور بابر محمود کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کی محفل میں شرکت و خطاب، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ والدین کے احسان کو اللہ نے اپنی توحید اور اپنی ذات کے ساتھ جوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، جنہیں اللہ کہ یہ نعمت میسر ہے وہ اس کی قدر کریں۔
منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع نمبر 2 لاہور کے زیراہتمام عید فیملی فیسٹیول کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فیملی فیسٹیول کے انعقاد پر جملہ منتظمین اور ڈونرز کو مبارک باد دی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.