سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بیکنگھم شائر ہسپتال ہائی ویکمب میں ایک تقریب کے دوران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کی جانب سے ہسپتال کے شعبہ کے لئے ایک روٹر سٹینڈ دیا گیا جس کی مدد سے معذور، بوڑھے اور زیادہ بیمار مریضوں کو بآسانی ایکسرے ٹیبل پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
مورخہ 27 دسمبر 2009ء 10 محرم الحرام بروز اتوار بعد نماز ظہر مشنری ساوریانی ہال میں عظیم الشان شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی صدارت میاں سرفراز احمد نے کی۔ کانفرنس میں حاجی محمد خالد صدر تحریک منہاج القرآن دیز یو، حاجی محمد یونس، محمد نصیر، محمد عقیل، چن نصیب، محمد خوشحال، محمد عمران، سرمد جاوید، محمد یعقوب اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں کے علاوہ گرد و نواح سے مرد و خوا تین، بچوں اور نواجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 25 دسمبر 2009ء کو ’’قائد اعظم کا تصور پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال مہمان خصوصی تھے۔
منہاج یونیورسٹی کے شعبہ ’’عربی و اسلامیات‘‘ کے زیر اہتمام ایم فل پروگرام کی کامیابی کے بعد پی ایچ ڈی پروگرام کو بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پی ایچ ڈی (Ph.D ) پروگرام کی افتتاحی تقریب 23 دسمبر 2009ء کو منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کے ممبر حسین محی الدین قادری تقریب کے مہمان خصوصی تھے
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام جھنگ میں منہاج یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا اور ٹورنامنٹ کے تمام پول میچز چک نمبر 269 ہائی سکول کے گراؤنڈ میں ہوئے۔ منہاج یوتھ لیگ کے صدر بلال مصطفوی اور ممبر قومی اسمبلی جھنگ شیخ وقاص اکرم فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے قربانی مہم 2009ء میں ہزاروں جانور قربان کر کے سنت ابراہیمی کو ادا کیا۔ اجتماعی قربانی کے گوشت کو مستحقین میں کو تقسیم کرنے کے علاوہ 25 ہزار خاندانوں کو گوشت بطور تحفہ عید بھی پیش کیا گیا۔ اس سلسلہ میں گوشت کی تقسیم کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے وسیع انتظامات کئے تھے۔
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ہیپی کرسمس کی پروقار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں 17 دسمبر 2009ء کو منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریک کی فیڈرل کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حسین محی الدین القادری نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 48 واں پروگرام 10 دسمبر 2009ء کو ہوا۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے خلاف ماہ دسمبر کے اس پروگرام کو "شب دعا" کا نام دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوری اور پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا 2 روزہ اجلاس 12 اور 13 دسمبر 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ مجلس شوریٰ کے نو منتخب صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے اجلاس کی پہلی بار صدارت کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے مرد و خواتین عہدیداران اور شوریٰ ممبران نے شرکت کی۔
اسلام بے گناہ شہریوں کے قتل عام، بازاروں، کاروباری اداروں، مساجد، قومی تنصیبات اور دیگر عوامی مقامات پر بم دھماکوں یا خود کش حملے کی اجازت ہرگز نہیں دیتا۔ جبکہ دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے افراد اور گروہ اسلامی تعلیمات سے صریح انحراف اور شرعی طور پر بغاوت و محاربت، اجتماعی قتل انسانی اور فساد فی الارض کے مرتکب ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ 6 نومبر 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو ہوا، ہزاروں مستحق افراد کا کامیاب آپریشن کیا گیا اور انہیں بینائی کی عظیم دولت نصیب ہوئی۔ آئی کیمپ میں ملک بھر سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں سب سے بڑی اجتماعی قربانی کا اہتمام ٹاون شپ بغداد ٹاون میں کیا گیا جہاں ہزاروں جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔ 28 نومبر 2009ء کو عید الاضحیٰ کی نماز کے فوری بعد صبح 10 بجے اجتماعی قربانی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی شادیوں کی پُر وقار اجتماعی تقریب 15 نومبر 2009ء کوگلفشاں کالونی فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقریب کے لیے معاشرے کے مستحق افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
امت مسلمہ ہر سال سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا اہتمام کرتی ہے۔ یوں قربانی جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے وہیں یہ عمل معاشرے کے محروم طبقات کی داد رسی کا ذریعہ بھی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے موقع سالانہ محفل قرات و نعت منعقد ہوئی۔ یہ محفل 10 نومبر 2009ء کو بزم قادریہ کے زیراہتمام صفہ ہال (گوشہء درود) تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.