تحریک منہاج القرآن (نظامت دعوت) اسلام آباد کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن (دعوت نظامت) اسلام آباد کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن حیدری مسجد G-9/2 اسلام آباد میں مورخہ 14 دسمبر 2010ء بروز منگل انعقاد پزیر ہوا جس میں محترم افضال احمد قادری شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القاری نے درس دیا، جس کا موضع شہادت امام حسین  علیہ السلام تھا۔ افضال احمد قادری نے اپنے خطاب کے آخر میں خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس دور میں فکر حسین  علیہ السلام  اور صبر اہل بیت کے عظیم اصولوں پر عمل پیرا ہو کر دین مصطفوی کا پیغام گھرگھر پہنچا رہی ہے۔ اور امت مسلمہ کی وحدت اور یکجہتی کے لیے مصروف عمل ہے۔

نظامت کے فرائض محترم ابرار رضا ایڈووکیٹ ناظم تحریک منہاج القرآن اسلام آباد نے ادا کیے۔ عشاقان کی بڑی تعداد نے ماہانہ درس عرفان القرآن میں شرکت کی۔ اس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی جس کے لیے الگ باپردہ انتظام کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں جن افراد نے ماہانہ درس عرفان القرآن کو کامیاب بنایا ان میں محترم محمد عرفا ن قادری ناظمِ دعوت، محترم ابرار رضا ایڈووکیٹ ناظم تحریک، محترم احمد ذولقر نین مصطفوی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد، غلام مصطفیٰ نورانی محترم صدر مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ اسلام آباد، محترم طیب حسین مفتی، محترم شیخ محمد اسلم، محترم عابد چشتی، محترم نیاز احمد چشتی، محترم محمد حمزہ الرسول بٹ، محترم ملک غلام احمد قادری، محترم محبوب الٰہی، محترم ملک مختیار احمد اور محترم مسعود احمد جنجوعہ شامل تھے۔

رپورٹ: احمد ذولقرنین مصطفوی (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top