تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک یورپ کے تنظیمی دورے کے بعد گذشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے

تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرنسپل سیکرٹری جی ایم ملک برطانیہ اور یورپ کے تنظیمی دورے کے بعد گذشتہ روز لاہور پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر جی ایم ملک نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن ملک کے حالات پر دل گرفتہ ہیں، ہزاروں میل دور ہو کر بھی ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ملک کے ابتر معاشی حالات، مہنگائی، بے روزگاری، معاشی ناہمواری اور سیاسی کھینچا تانی کے باعث برطانیہ اور دیگر یورپین ممالک میں رزق کمانے والے پاکستانی بہت زیادہ دکھی ہیں۔ وہ قانون کی حکمرانی کا خواب دیکھتے ہیں اور ملک کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

جی ایم ملک نے دو ماہ کے برطانیہ اور یورپ کے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن یورپ اور برطانیہ سمیت پوری دنیا میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویمبلے کانفرنس لندن میں امن عالم کے موضوع پر جو تاریخی خطاب کیا ہے اسے مغربی دنیا میں بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن اندرون و بیرون ملک مثبت قدروں کے فروغ کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں عملی کردار ادا کر رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top