شیخ الاسلام کے فیس بک آفیشل پیج کے ایک لاکھ لائیکس مکمل، کارکنان کے اعزاز میں تقریب

منہاج انٹرنیٹ بیورو نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فیس بک پر آفیشل پیج (www.facebook.com/TahirulQadri) پر ایک لاکھ لائیکس مکمل ہونے کی خوشی میں رضاکاران کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب مورخہ 25 اکتوبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر محمد منعم طاہر، انجینئر شمائل محی الدین، ڈاکٹر محمد حطیم اور محمد حسن تھے۔

اس موقع پر نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام و نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ راجہ محمد جمیل اجمل، کوآرڈینیٹر بیداری شعور مہم و ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، ڈائریکٹر میڈیا قاضی فیض الاسلام، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا، ڈائریکٹر پروڈکشنز عامر یوسف چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ٹی وی شفیق الرحمٰن سعد، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو محمد ثناء اللہ چوہدری اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ناظمین، سربراہان شعبہ جات و سٹاف ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یاد رہے کہ علامہ محمد اقبال فانی (ناروے)، نوید احمد اندلسی (سپین)، محمد اجمل خان (برطانیہ)، محمود رضا طاہری (لودھراں)، غلام جیلانی (چکوال) اور محمد الیاس اعوان (ایبٹ آباد) بذریعہ سکائپ اس تقریب میں آن لائن شامل تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے تقریب کی کمپئرنگ کے فرائض سرانجام دیئے، جبکہ ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو نے استقبالیہ کلمات ادا کیے اور فیس بک پر کام کرنے والے رضاکاران کی کاوشوں بارے بھی حاضرین کو مختصراً آگاہ کیا۔

حاضرین سے اظہار خیال کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فیس بک پر آفیشل پیج (www.facebook.com/TahirulQadri) پر ایک لاکھ لائیکس مکمل ہونے پر رضاکاران کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن کا یہ خاصا ہے کہ ہر دور میں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہی ہے۔ اسلام کے پرامن آفاقی پیغام کو انٹرنیٹ پر عام کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کے تحت ایک الگ شعبہ موجود ہے، جو یوٹیوب، فیس بک، ٹوٹر، اور دیگر سوشل میڈیا پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے افکار کی ترویج کرتا ہے۔ سوشل میڈیا سے متعلقہ اس شعبہ کے زیادہ تر ممبران فاصلاتی بنیادوں پر MIB کے رکن ہیں اور اپنے اپنے شہروں اور ملکوں میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا پرکام کرتے ہیں، جس کی ایک مثال فیصل آباد سے تشریف لانے والے آج کے مہمانانِ خصوصی ہیں۔

ڈاکٹر محمد منعم طاہر نے تقریب کے انعقاد پر مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فیس بک پر آفیشل پیج اور ان کے نام سے ویب سائٹ کی اتنے مختصر وقت میں سوشل میڈیا پر پذیرائی کے حوالے سے حاضرین کو پریزنٹیشن دی۔ تمام حاضرین نے ڈاکٹر محمد منعم طاہر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر مرکزی نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ راجہ جمیل اجمل، کوآرڈینیٹر بیداری شعور مہم ساجد محمود بھٹی، اور ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے بھی خطاب کیا۔

رضاکاران کی حوصلہ افزائی کے لیے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی طرف سے خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں، اور مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

مزید تصاویر کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top