ہر فرد کو نظام کی تبدیلی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ ہماری نسلوں کا مستقبل حقیقی آزادی سے محرو م ہو جائے گا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری

مورخہ: 23 مارچ 2013ء

ہر پاکستانی کو کرپٹ نظام انتخاب کے خاتمے کی جہد مسلسل کا حصہ بننے کا عہد کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ آج ہم تکمیل پاکستان کی جدوجہد سے تحفظ پاکستان تک اس لئے آ گئے ہیں کہ نظریہ پاکستان کی روح کمزور ترین ہو گئی ہے۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں نااہل سیاستدانوں کی وجہ سے پچھلی کئی دہائیوں سے نظریہ پاکستان پر حملے ہو رہے ہیں۔ آج پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہیں۔ آج ہر پاکستانی کو کرپٹ نظام انتخاب کے خاتمے کی جہد مسلسل کا حصہ بننے کا عہد کرنا ہو گا تا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا سویرا طلوع ہو سکے۔ پولنگ ڈے پر پورے ملک میں پولنگ سٹیشنوں سے دور کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف پرامن دھرنے دیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستا ن عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال کی قیادت میں آئے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر فیاض وڑائچ، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، ساجد محمود بھٹی، جواد حامد اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو نظام کی تبدیلی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ ہماری نسلوں کا مستقبل حقیقی آزادی سے محروم ہو جائے گا۔ ملک پاکستان کا استحکام اور عوام کی خوشحالی نظام کے خلاف عملی جدوجہد اور اس کی کامیابی سے مشروط ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے استحصالی اور کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف پرامن جدوجہد شروع کی ہے جو منزل مقصود کے حصول تک جاری رہے گی۔ موجودہ نظام انتخاب بوسیدہ مکان کی مانند ہے اس لئے اس موجودہ نظام انتخاب کے تحت ہونے والے الیکشن کو پاکستان عوامی تحریک مسترد کرتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top