وطن سے محبت اور اس کا تحفظ ایمان کی علامت ہے، علامہ محمد لطیف مدنی

دہشت گردی اور بدامنی سے نجات کے لیے قوم قرآن کریم کی تلاوت، کثرت درود وسلام اور اجتماعی توبہ و دعا کرے
اجتماعی دعا اور توبہ سے عوام کی اجتماعی غلطیوں کا ازالہ ممکن ہے

تحریک منہاج القرآن کے ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور بدامنی کی فضا میں قوم بڑھتے ہوئے ا ضطراب اور بے چینی سے نجات کے لیے قرآن کریم کی تلاوت، کثرت درود وسلام اور اجتماعی توبہ و دعا کرے۔ معاشرے میں بڑھتا ہوا ظلم وستم دہشت گردی بدامنی، بھوک و افلاس سے نجات کے لیے اور مملکت خدادادپاکستان کی سلامتی، امن و سکون اور استحکام کے لیے قوم کو اتحادواتفاق، یگانگت، پیار و محبت اور مساوات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بگاڑ کی اصلاح کے لیے انفرادی کاوشوں کی بجائے اجتماعی جدوجہد اور توبہ کو اپنانا ہوگا۔ اجتماعی دعا اور توبہ سے عوام کی اجتماعی غلطیوں کا ازالہ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال سے آئے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے کہ جس طرح اپنے گھروں میں آگ لگتی ہے تو ہم پریشان ہو جاتے ہیں۔ صدقہ، خیرات، توبہ اور دعاکرنا شروع کردیتے ہیں۔ ہمار ا وطن عزیز بھی گھر کی مانند ہے۔ وطن سے محبت اور اس کا تحفظ ایمان کی علامت ہے۔ ہم سب کو مل کر اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے اور اس کے حضور اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی اجتماعی معافی مانگنی چاہیے۔ عالمی ممالک پاکستان کی معاشی استحکام کی پالیسوں کے تحت مدد کریں کیونکہ خطے میں غربت، افلاس، جہالت و پسماندگی، انتہاپسندی ودین سے دوری دہشت گردی کی اصل وجوہات ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top