جابر اور استحصالی طبقہ کی مٹھیوں میں کروڑوں غریبوں کا رزق قید ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری

ظالمانہ اور استحصالی نظام انتخاب کے خلاف اٹھے بغیرمقدر نہیں بدل سکتا
لانگ مارچ کی جدوجہد ابتدائی قدم تھے جو منزل انقلاب تک ضرور پہنچائیں گے
پاکستان عوامی تحریک کا پلیٹ فارم ہر پاکستانی کو اسکے بنیادی حقوق دلانے کیلئے ہے
ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلابی قیادت میں غریبوں کو انکے لوٹے ہوئے حقوق ضرور واپس ملیں گے

تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہاہے کہ جابر اور استحصالی طبقہ کی مٹھیوں میں کروڑوں غریبوں کا رزق قید ہے۔ عوام دشمنوں سے حق تبھی واپس ملے گا جب عوام چھینے کا عزم لے کر استقامت کے ساتھ نکل آئیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلابی قیادت میں غریبوں کو انکے لوٹے ہوئے حقوق ضرور واپس ملیں گے۔ لانگ مارچ کی جدوجہد ابتدائی قدم تھے جو منزل انقلاب تک ضرور پہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری 2کروڑ نمازیوں کے جمع ہونے پر جماعت ضرور کرائیں گے جو فیصلہ کن ہو گی اور اسکے نتیجے میں شیطانی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کا پلیٹ فارم ہر پاکستانی کو اسکے بنیادی حقوق دلانے کیلئے ہے۔ اس لئے انقلاب کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی جماعت کا نمازی بننا ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں میں پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پنڈال میں پہنچنے سے قبل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کا شیخو پورہ انٹر چینچ، ہردیو شریف، امو کے، بیگ پورہ، منگو کی ورکاں اور بدھو رتہ میں ہر جگہ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس نے پُر تپاک استقبال کیا۔ عوام انکی گاڑی کے آگے دیوانہ وار رقص کرتے رہے۔ ہر جگہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے گھروں کی چھتوں سے گل پاشی کی۔ پرجوش کارکن جیوے جیوے طاہر جیوے، تیرا بھائی میرا بھائی حسن بھائی حسن بھائی اور ہر چوک ڈی چوک کے نعرے لگاتے رہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے استقبالیہ اجتماعات سے مختصر خطابات بھی کئے۔ اس دوران پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض، مرکزی کوارڈینیٹر ساجد محمود بھٹی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے ورکرز کنونشن میں شریک ہزاروں مرد و خواتین کو ملک کے مخدوش معاشی اور سیاسی حالات کے تناظر میں مقتدر طبقے کی عوام عدشمن نفسیات سے آگاہ کیا اور عوام کو متنبہ کیا کہ ظالمانہ اور استحصالی نظام انتخاب کے خلاف اٹھے بغیرانکا مقدر نہیں بدل سکتا۔ اب ملک کے حالات لٹیروں کو اقتدار کے ایوانوں سے دور کرنے کا تقاضا کر رہے ہیں۔ اس لئے ہر فرد کو اجتماعی دھارے میں ڈھل کر ملک کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top