واہ کینٹ: تحریک منہاج القرآن کی تنظیم نو
تحر یک منہاج القرآن واہ کینٹ PP-8 کی تنظیم نو کی تقریب کا انعقاد ارسلانیہ ہوٹل واہ کینٹ میں کیا گیا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی احمد نواز انجم نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ سابقہ تنظیم کو ہی اکثریت رائے سے منتخب کر لیا گیا ہے، جس میں صدر عین الحق بغدادی، ناظم حاجی محمد لیاقت، نائب ناطم محمد جاوید، ناظم دعوت پروفیسر عبدالرحیم، ناظم تربیت غلام مرتضٰی اعوان، ناظم نشر و اشاعت محمد یوسف بخشی، ناظمِ مالیات محمد بشیر احمد اعوان، ناظمِ ویلفئیر محمد مقصود خان، ناظم تعلقاتِ عامہ صغیر خان اور ناظم امورِخواتین ابواُسامہ منظرِ عام پر آئے۔
تنظیم سابقہ 2 سالہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود اپنے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ جس میں دیگر مقامی سرگرمیوں کے علاوہ مرکزی پراگراموں میں شرکت کے لیے 29 نومبر 2011 ء ناصر باغ لاہور 4 بسیں، 18 دسمبر 2011ء لیاقت باغ راولپنڈی 17بسیں، 23 دسمبر 2012ء مینار ِپاکستان لاہور 30 بسیں، 14 جنوری 2013ء لانگ مارچ اسلام آباد 25 بسیں اور11 مئی2013ء ٹیکسلا کے لیے 5 بسوں کا اہتمام کیا۔ اہداف کے حصول کے لیے بیرونی امداد کے بغیر تمام آمدن pp-8 سے ہی جمع کی گئی اور باقاعدہ آڈٹ کروایا اور سارے عمل کوشفاف طریقہ سے پروجیکٹر پر پریزنٹیشن کی صورت میں دکھایاگیا۔
تنظیم کی اعلٰی کارکردگی پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظمِ اعلٰی احمد نواز انجم نے منعقدہ تقریب میں خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے کہا کہ انہی وجوہات کی بنا پر انہیں دوبارہ منتخب ہونے کا حق حاصل ہے۔
تبصرہ