امت کی زبوں حالی پر ہر مسلمان پریشان اور دل گرفتہ ہے، علامہ عزیز الحسن اعوان
فیصل آباد ( ) منہاج القرآن علماء کونسل کے ضلعی امیر علامہ عزیز الحسن اعوان نے کہا ہے کہ امت کی زبوں حالی پر ہر مسلمان پریشان اور دل گرفتہ ہے۔ امت مسلمہ کا یہ زوال امت کے باہمی انتشار و افتراق کا شکار ہونے اور عالمی سطح پر صالح و باکردار قیادت سے محرومی کا نتیجہ ہے۔ آج امت کے زوال کو عروج میں بدلنے کیلئے موثر کاوش نہیں ہو رہی اور امت بھی باہمی انتشار اور گروہ بندیوں کا شکار ہے۔ جس کی بناء پر اغیار کو مسلمانوں پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کے الزامات لگانے کی جرات ہو رہی ہے۔ مسلمان ملکوں کے حکمران اور عوام فرقہ بندیوں کی وجہ سے آپس میں لڑ رہے ہیں جس کا فائدہ دشمن کو ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ علامہ عزیز الحسن اعوان نے کہا کہ اغیار سے تو خیر کی توقع رکھنا فضول تھی ہی مگر دکھ کی بات یہ ہے کہ آج کے نام نہاد مسلمان بھی اسلام کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ فحاشی، عریانی اور بے حیائی کو فروغ دے کر دین کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام کو اندرونی اور بیرونی دونوں دشمنوں کا سامنا ہے۔ علماء کرام نے ہر مو قع پر امت کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیا ہے۔ باہمی فر قہ بندی، تفر قہ پروری اور تنگ نظری سے بالا تر ہو کر امت کے اتحاد اور اتفاق کی کو شش کرنا موجودہ دور کی ضرورت بن چکا ہے۔
تبصرہ