ڈنمارک: قرآن خوانی و محفل نعت بسلسلہ ایصال ثواب

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ (منہاجین) کی ہمشیرہ گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے رفقاء و اراکین نے مورخہ 16 نومبر2013 کو مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد کیا۔

جملہ رفقاء نے قرآن کریم کی تلاوت کی، بعد ازاں محفل نعت منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری حافظ ندیم یونس نے حاصل کی۔ آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ علامہ عبدالستار سراج (امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک) نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے قرآن واحادیث کی روشنی میں ایصال ثواب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے علامہ سید محمود شاہ کی ہمشیرہ کی وفات پر ان سے تمام شرکاء کی جانب سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔ پروگرام کے اختتام پراجتماعی درود وسلام اور دعا کی گئی۔

رپورٹ: محمد منیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top