راولپنڈی: ایم ایس ایم کی تنظیم نو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان محمد قاسم مرزا نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کے مشترکہ فیصلہ سے محمد بلال چیمہ کو (صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی)، غلام عباس ساغر (جنرل سیکرٹری، علی مصطفوی (نائب صدر)، سرمد ملک (ڈپٹی سیکریٹری جنرل) اور اسامہ ارشد عباسی کو (سیکرٹری انفارمیشن) کی ذمہ داری سونپی گئی۔

چوہدری عرفان یوسف نے طلبہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے کہ جس کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں موجود ہے اور ہم علم اور امن کے جھنڈے کو لیکر پوری دنیا کو بتا دینگے کہ ہم پرامن اورمہذب قوم ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top