ساہیوال: امید پاکستان طلبہ کونشن

ایک کروڑ نمازی کی تیاری مکمل ہونے کو ہے۔ عبدالعمار منعم

ساہیوال مصطفوی سٹوڈنٹس کے زیرِ اہتمام امیدِپاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف، مرکزی سینئر نائب صدر عبدالعمار منعم، کوآرڈینیٹر ساہیوال رائے منظور کھرل، سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عرفان یوسف نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہی کردارِ حسینی ہے۔ ملک میں اس وقت دہشت گردی اور غربت کے اندھیرے چھائے ہوئے ہیں۔ غریب انسان کا جینا محال ہو چکا ہے۔ ملک کو اس ظلم کے نظام سے نکالنے کے لیے طلبہ کو کردارِ حسینی ادا کرنا ہو گا۔

اس موقع پرعبدالعمار منعم نے کہا ہے کہ قوم مل کر اس ظالمانہ نظام کے خلاف اپنی آواز بلند کرے اور طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہوایک کروڑ نمازی کی تیاری مکمل ہونے کو ہے جلد انقلاب کی کال آئے گی۔ رائے منظور کھرل نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ساہیوال کے شاہین نماز انقلاب کی صفِ اول میں کھڑے ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top