چکوال: ڈاکٹر صفدر علوی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کا انعقاد

چکوال() ڈاکٹر صفدر علوی کی والدہ محترمہ کی قل شریف کے موقع پر حافظ محمد خان صدر تحریک منہاج القرآن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن دو جہتوں سے بڑا ہے ایک تو محرم الحرام کی وجہ سے اور دوسرا آج ڈاکٹر صفدر علوی کی والدہ محترمہ کی قل شریف کے موقع پر اللہ اور اس کا رسول اور اہل بیت اور صحابہ کرام کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے نفس کی پہچان اور ظلم کے خلاف پرامن احتجاج کا درس دیتا ہے۔ یہی پیغام اولیاء اللہ اور داتا گنج بخش علی ہجویری کا تھا کہ اپنے نفس کو پہچانو اور سیدھی راہ پر چلتے ہو ئے اپنے والدین کی اطاعت اور فرمانبرداری کرو اور ان کے لئے باعث راحت بنو۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام عالی مقام علیہ السلام نے یزید کے خلاف سر کو اٹھا کر کٹوایا لیکن اس سر کو ایک جابر اور ظالم حکمران کے خلاف جھکایا نہیں۔ آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ حق کا ساتھ دیں اور باطل اور طاغوتی نظام کے خلاف ڈٹ جائیں جیسا کہ امام حسین علیہ السلام ڈٹ گئے تھے۔

اس موقع پر پروفیسر حافظ غلام مصطفی، حاجی عبد الغفور شیخ، حاجی عبد الغنی، صوفی عبد العزیز چشتی، ظہیر مغل ڈاکٹر سہیل جنجوعہ اور توقیر مغل بھی اس ایصال ثواب کی محفل میں شریک ہوئے۔ پروگرام کے اختتام پر پروفیسر حافظ غلام مصطفی نے مرحومہ کے لئے دعا کروائی اور ڈاکٹر صفدر علوی نے تما م شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top